ETV Bharat / state

National Herald Case: بارہ بنکی میں ای ڈی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 22, 2022, 3:38 PM IST

کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ کے خلاف جمعہ کے روز ضلع بارہ بنکی میں کانگریس کارکنان نے احتجاج کیا اور مودی، ای ڈی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ Congress protests against ED in Barabanki

بارہ بنکی میں ای ڈی کے خلاف کانگریس کا احتجاج
بارہ بنکی میں ای ڈی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

بارہ بنکی: نیشنل ہیرالڈ معاملے میں ای ڈی نے پوچھ گچھ کے لیے سونیا گاندھی کو 21 جولائی کو طلب کیا تھا۔ گذشتہ روز سونیا گاندھی ای ڈی کے دفتر میں پیش ہوئیں، جس کی ملک بھر میں کانگریس کارکنان نے مخالفت کی۔ وہیں آج ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں کانگریس کارکنان نے ای ڈی کے خلاف احتجاج کیا۔

بارہ بنکی میں ای ڈی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

کانگریس کارکنان کا کہنا ہے کہ سونیا گاندھی کی شبیہ کو خراب کرنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔ اگر اسے بند نہیں کیا گیا تو کانگریس کارکنان ملک گیر احتجاج کریں گے۔ جمعرات کو سونیا گاندھی سے ای ڈی نے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور 25 جولائی کو پھر طلب کیا ہے۔ کانگریس کارکنان نے بارہ بنکی میں پی ایل پنیا کی رہائش گاہ سے کلکٹریٹ تک پدیاترا نکالی۔ اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ دفتر کے سامنے مظاہرہ بھی کیا۔

اس دوران کانگریس کارکنان ای ڈی اور مرکزی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ کانگریس کارکنان کا کہنا ہے کہ سونیا گاندھی کی شبیہ کوخراب کرنے کے لیے ای ڈی سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنان حکومت کے اس رویے کو برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Sonia Gandhi Appears Before the ED: سونیا گاندھی ای ڈی کے سامنے پیش ہوئیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.