ETV Bharat / state

مرادآباد: یوگی حکومت کے خلاف کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Oct 9, 2021, 10:14 PM IST

لکھیم پور کھیری میں ہوئے حادثہ کے بعد ملک بھر میں کسان تنظیموں کے علاوہ اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ مرادآباد میں کانگریس کے عہدیدار اور کارکنان نے ڈی ایم دفتر کے باہر بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

مرادآباد: حکومت کے خلاف کانگریس کا احتجاج
مرادآباد: حکومت کے خلاف کانگریس کا احتجاج

اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں ہوئے حادثہ کے بعد ملک بھر میں کسان تنظیموں سے لیکر سبھی اپوزیشن پارٹیاں احتجاج کر رہی ہیں۔ مرادآباد میں کانگریس کے عہدیدار اور کارکنان نے ڈی ایم دفتر کے باہر بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

مرادآباد: حکومت کے خلاف کانگریس کا احتجاج

کانگریس کے کارکنان نے مرادآباد ڈی ایم شیلیندر کمار سنگھ کے ذریعہ صوبائی گورنر کو ایک میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لکھیم پور کھیری کا حادثہ بہت ہی افسوس ناک ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قصور واروں کے خلاف مقدمہ درج کر ان کو جیل بھیجا جائے اور ہلاک ہوئے کسانوں کے اہلخانہ کو ایک ایک کروڑ روپیہ کا معاوضہ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر جمہوریہ نے آٹھ ہائی کورٹس میں نئے چیف جسٹس مقرر کیے


کانگریس کے سابق ضلع صدر اور سینیئر لیڈر اسد مولائی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تانا شاہی رویّہ اختیار کر رکھا ہے، کسانوں کی حمایت میں کانگریس پارٹی میدان میں کھڑی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.