ETV Bharat / state

Congress Protest Against Gas Prices گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف میرٹھ میں کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 6:33 PM IST

میرٹھ میں کانگریس پارٹی احتجاج
میرٹھ میں کانگریس پارٹی احتجاج

رسوئی گیس کی قیمتوں میں مرکزی حکومت کی جانب سے اضافہ کیا گیا ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب جہاں ایک طرف کمرشیل اداروں جیسے ہوٹلز، ریسٹورنٹ کے مالکان پریشان ہیں تو وہیں عام آدمی کو بھی مہنگائی اور بےروزگاری سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

میرٹھ میں کانگریس پارٹی احتجاج

رسوئی گیس کی قیمتوں ہوئے اضافہ کے خلاف سیاسی پارٹیاں احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہیں ۔اسی ضمن میں آج میرٹھ میں کانگریس پارٹی کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں رسوئی گیس کی قیمتوں میں 50 روپے کا اضافہ کیے جانے والے اعلان کو حکومت سے واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا، اس سے متعلق ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ کے نام پیش کیا گیا۔ میرٹھ میں کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ پارٹی کارکنان نے گیس سلینڈر سر پر رکھ کر مرکزی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے گیس کی بڑھی ہوئی قیمت کو واپس لینے کی مانگ کی۔ رسوئی گیس کی قیمتوں میں ہو رہے غیر معمولی اضافے کا اثر غریب اور متوسط طبقات کے بجٹ پر اثر ڈال رہا ہے، خواتین کو اب کچن کا بجٹ بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی معاملہ کو لے کر آج میرٹھ ضلع کانگریس اور شہر یونٹس کی جانب سے خواتین کے ساتھ مل کر کانگریس کے درجنوں کارکنان نے گیس سلینڈر کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا،اس احتجاجی مظاہرہ کے دوران مرکزی حکومت کی پالیسیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے صدر جمہوریہ سے رسوئی گیس کی سبسیڈی کو بھی بحال کرنے او رگیس کی اضافی قیمت کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ رسوئی گیس کی قیمتوں کے خلاف خواتین کا مظاہرہ کلکٹریٹ میں سبھی کی توجہ کا مرکز رہا، کانگریسی کارکنان نے کہا کہ حکومت کو عام آدمی کی پریشانیوں کا خیال رکھتے مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے مثبت قدم اٹھانے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:Congress Protest against Gas Prices: گھریلو گیس کی قیمت میں اضافہ کے خلاف خاتون کانگریس رہنماؤں کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.