ETV Bharat / state

UP Municipal Election 2023 میرٹھ میں کانگریس اور بی ایس پی امیدواروں کا پرچہ نامزدگی داخل

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 8:23 AM IST

UP Municipal Election 2023
UP Municipal Election 2023

اترپردیش میں چند ایام کے بعد بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائینگے،تمام تر سیاسی جماعتوں کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔

UP Municipal Election 2023

میرٹھ:یوپی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت آج ریاست کے ضلع میرٹھ میں کانگریس پارٹی کی جانب سے میئر امیدوار کے طور پر نسیم قریشی پرچہ نامزدگی داخل کیا تو وہیں بی ایس پی کی طرف حشمت ملک نے میئر امیدوار کے طورپر پرچہ داخل کیا. اس موقع دونوں ہی پارٹیوں کے امیدواروں نے یوپی میں امن امان اور نظم و نسق کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شہر میں آپسی اتفاق اور بھائی چارے کو قائم رکھنے کی بات کہی۔

بی ایس پی امیدوار حشمت ملک نے کئی دعوے کئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ جیت گئے تو وہ میرٹھ کو اسمارٹ سٹی بنا دیں گے، بی ایس پی سپریمو مایاوتی کا بار بار ذکر کرتے ہوئے حشمت نے کہا کہ میرٹھ میں تین بار بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے میئر بنا ئے جا چکے ہیں، اور یہاں چوتھی بار بھی بی ایس پی جیتے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاں بھی پریشانی ہوگی اسے دور کریں گے۔ بی ایس پی کارکن سخت محنت کریں گے اور اس سیٹ کو جیتیں گے۔ انہوں نے ایس پی میئر کی امیدوار سیما پردھان کو باہر کی امیدوار قرار دیا،انہوں نے کہا کہ وہ تو باہر والے ہیں وہ صرف بی جے پی کو اپنا حریف سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امن و امان پٹری سے اتر گیا ہے، اس لیے یہ مسئلہ سب سے بڑا ہے۔

مزید پڑھیں:UP Municipal Election 2023 بہوجن سماج پارٹی نے شاہین بانو کو میئر کے لیے امیدوار بنایا

کانگریس امیدوار نسیم قریشی نے بھی میئر کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ نسیم قریشی کے ساتھ کانگریس کے کئی رہنما تھے۔ نسیم قریشی کا کہنا ہے کہ وہ ضرور جیتیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر کے لوگ موجودہ حالات کو دیکھ کر بہت ناراض ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اب تک بی ایس پی یا بی جے پی کے ہی میئر بنے ہیں۔ اور سب جانتے ہیں کہ شہر کا کیا حال ہے اگر کانگریس جیتتی ہے تو میرٹھ میونسپل کارپوریشن کے تمام 90 وارڈوں کے ہر گلی اور محلے کی ترقی کے لیے کام کریں گے اور کسی قسم کی تفریق نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی مقبولیت کا فائدہ کانگریس کو ملے گا۔ان کا کہنا ہے کہ وہ پینتیس سال سے کام کر رہے ہیں۔ نسیم کہتے ہیں کہ میونسپل کارپوریشن میں ایس پی کے پاس کچھ نہیں ہے۔کانگریس کا مقابلہ بی جے پی سے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.