ETV Bharat / state

Cold Storage Incident کولڈ اسٹوریج حادثے میں اب تک 10 لوگوں کی موت

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 4:15 PM IST

ضلع سنبھل میں جمعرات کے روز کولڈ اسٹوریج کے چیمبر کی چھت گرنے سے متعدد لوگ ملبے کے نیچے دب گئے تھے۔ اب تک 6 لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں جبکہ 11 کو علاج کے لئے اسپتال بھیجا گیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام ابھی جاری ہے۔دوسری طرف اترپردیش کی حکومت نے حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل، متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔

کولڈ اسٹوریج حادثے میں اب تک 10 لوگوں کی موت
کولڈ اسٹوریج حادثے میں اب تک 10 لوگوں کی موت

کولڈ اسٹوریج حادثے میں اب تک 10 لوگوں کی موت

سنبھل:ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں جمعرات کے روز کولڈ اسٹوریج کے چیمبر کی چھت گرنے سے متعدد لوگ ملبے کے نیچے دب گئے تھے۔ اب تک 6 لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں جبکہ 11 کو علاج کے لئے اسپتال بھیجا گیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام ابھی جاری ہے۔دوسری طرف اترپردیش کی حکومت نے حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل، متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔ اترپردیش میں اس معاملے کو لے سیاست شروع ہوگئی ہے۔ریاستی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔اسی درمیان اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کے روز سنبھل کے چندوسی میں کولڈ اسٹوریج منہدم ہونے کے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کولڈ اسٹوریج حادثے میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ انتظامیہ نے اب تک ملبت میں دبے 11 لوگوں کی جان بچائی ہے۔ قیاس آرائی ہے کہ ملبے میں اب بھی متعدد افراد کے دبے ہونے کا ندیشہ ہے۔ دوسری طرف پولیس نے کولڈ اسٹوریج کے مالک سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔اس معاملے میں چار افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ مرکزی ملزمان اب بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ مفرور لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ سنبھل کے ایس پی چکریش مشرا کا کہنا ہے کہ مالک اور دو نامزد لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ہم نے 4 افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا ہے۔ مرکزی ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

دوسری طرف اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کے روز سنبھل کے چندوسی میں کولڈ اسٹوریج منہدم ہونے کے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے سرکاری ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ مرادآباد کمشنر اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی حادثے کی وجوہات کی جانچ کرے گی اور جلد ہی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جائیں اور انہیں مناسب علاج فراہم کیا جائے۔انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی فوری امداد دینے کا اعلان کیا اور تمام زخمیوں کے مفت علاج کی ہدایات بھی دیں۔

یہ بھی پڑھیں:Sambhal Cold Storage Collapse سنبھل کولڈ اسٹوریج حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.