ETV Bharat / state

CM Yugi مظفرنگر پہنچے یوگی آدتیہ ناتھ نے ایس پی اور آر ایل ڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 2:57 PM IST

مظفر نگر پہنچے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایس پی اور آر ایل ڈی پر نشانہ سادھا اور کہا کہ یہاں ایس پی اور آر ایل ڈی ایک بار پھر غنڈوں اور مافیا کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں، اب آپ کو ہی سنبھالنا ہوگا۔ Chief Minister Yogi Adityanath targeted SP

CM Yugi
CM Yugi

مظفر نگر: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ مظفر نگر کے کھتولی اسمبلی ضمنی انتخاب میں جلسہ عام سے خطاب کرنے پہنچے۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل پر جمكر نشانہ سادھا اور کہا کہ یہاں ایس پی اور آر ایل ڈی ایک بار پھر غنڈوں اور مافیا کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں، اب آپ کو ہی سنبھالنا ہوگا۔ ترقی کے حوالے سے بی جے پی کی نیت صاف ہے، آپ کو ایس پی کے دور کی تناشاہی یاد ہوگی، ہزاروں ہندو جیل بھیج دیے گئے تھے قوال کا ہنگامہ مت بھولنا۔ Chief Minister Yogi Adityanath targeted SP and RLD

مظفر نگر پہنچے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایس پی اور آر ایل ڈی پر نشانہ سادھا
چودھری صاحب کے نام پر یہاں آر ایل ڈی سیاست کر رہی ہے، باقی ایس پی کا راج طالبان جیسا تھا، جب آپ پر تشدد ہو رہا تھا، اس وقت ایس پی اور آر ایل ڈی کے لیڈر کہاں تھے، جو بچی ہوئی گرمی ہے اسے بھی اتار دی جائیگی۔ ہماری حکومت ہر غریب کے لیے کام کر رہی ہے، بی جے پی کے راج میں آپ محفوظ ہیں، کھتولی انقلابیوں کی سرزمین ہے، باقی آپ لوگ حوصلے سے کام لیں، ہمارا بلڈوزر باقی کام مکمل کر دے گا، باقی بچی گرمی کو ہم اتار دے گے۔ اترپردیش میں جرائم کو پنپنے نہیں دیا جائے گا، ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ہر قیمت پر ہٹانا ہوگا، تاجروں کو تحفظ کی ضمانت دینا ہوگی۔ اسی لیے بی جے پی نے آپ کے درمیان راج کمار سینی کو اپنا امیدوار بنا کر میدان میں اتارا ہے، اس الیکشن میں جیت کا ریکارڈ توڑنا ہے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.