ETV Bharat / state

Farmer Maha Panchayat in Noida کسانوں کی مہا پنچایت میں برندا کرات کی شرکت، 40 گاؤں کے کسان سراپا احتجاج

author img

By

Published : May 17, 2023, 7:18 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نوئیڈا میں کسان گذشتہ 22 دنوں سے اتھارٹی کے دفتر کے باہر غیر معینہ مدت کے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ وہیں سی پی آئی ایم کی سینیئر لیڈر برندا کرات نے احتجاجی مقام پر پہنچ کر کسانوں کی حمایت کی۔

کسانوں کی مہا پنچایت میں برندا کرات کی شرکت

نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف کسانوں کا احتجاج تیز ہوتا جا رہا ہے۔ اب یہاں 40 دیہات کے کسانوں نے اپنے مطالبات کو لے کر اتھارٹی کے خلاف مہا پنچایت کی۔ کسان گذشتہ 22 دنوں سے اتھارٹی کے دفتر کے باہر غیر معینہ مدت کے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ سی پی آئی ایم کی سینئر لیڈر برندا کرات کسانوں کی حمایت کے لیے احتجاجی مقام پر پہنچیں۔ کسانوں کی بڑی مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ کی قومی رہنما، سابق رکن پارلیمنٹ کامریڈ برندا کرات نے کہا کہ مقامی کسانوں کو حکومت اور حکام نے دھوکہ دیا ہے اور انہیں ان کے جائز حقوق اور بنیادی سہولیات نہیں دی گئی ہیں جس کے لیے کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ اور ان کی پارٹی سی پی آئی ایم کسانوں کے حقوق کی لڑائی میں کسانوں کے ساتھ ہے۔

آل انڈیا جن وادی مہیلا سمیتی کی قومی جنرل سکریٹری مریم دھولے اور دہلی این سی آر کی ریاستی جنرل سکریٹری آشا شرما نے بھی کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن وادی مہیلا سمیتی کسانوں کی تحریک اور ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کسان سبھا اور یونائیٹڈ کسان مورچہ کے قومی رہنما کامریڈ کسان سبھا کے ضلعی ترجمان ڈاکٹر روپیش ورما، کنوینر ویر سنگھ نگر نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات کو باعزت طریقے سے حل کرنے تک تحریک جاری رہے گی۔ سی آئی ٹی یو دہلی این سی آر کے ریاستی صدر وریندر گوڑ اور ضلع صدر گنگیشور دت شرما نے کہا کہ اتھارٹی کسانوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے، مزدوروں کی تنظیم سی آئی ٹی یو کسانوں کے حقوق کی لڑائی میں کسانوں کے ساتھ ہے۔ اس کے ساتھ ہی کسانوں کو تحریک میں مختلف آر ڈبلیو اے، کسان تنظیموں، سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ کبھی نوئیڈا تو کبھی گریٹر نوئیڈا دونوں اتھارٹی بالکل کسانوں کی بات سننے کو راضی نہیں ہے اور کسان مسلسل احتجاج کر رہے ہیں ۔

کسانوں کا مطالبہ:

کسان زمین کے حصول کے نئے قانون کے تحت معاوضہ، 10 فیصد آبادی کا پلاٹ، 17.5 فیصد کوٹہ، لیز بیک، اتھارٹیز پلاٹ پروجیکٹ، شفٹنگ پالیسی، روزگار وغیرہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

گرفتاری کے لیے تیار:

ساتھ ہی کسانوں نے پولیس اور انتظامیہ پر کسان لیڈروں کو نظر بند کرنے کا الزام لگایا ہے۔ کسان سبھا کے ترجمان ڈاکٹر روپیش ورما، جو احتجاج کی قیادت کررہے ہیں، نے بتایا کہ پولیس نے کسان لیڈر سنیل فوجی کو گھر میں نظر بند کردیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کسانوں کو ان کے مسائل کے بارے میں بیداری اور متحرک ہونے کو دیکھ کر حکام اور انتظامیہ سکتے میں ہیں۔ افسران پریشان ہیں۔ صوبیدار برہم پال نے کہا کہ علاقے کے تمام کسان گرفتاری کے لیے تیار ہیں۔ معاملات کو لے کر اتھارٹی کے عہدیداروں کی نیت بالکل واضح نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Farmer Protest :مطالبات پورے نہ ہونے سے برہم کسانوں کا نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر پر ہنگامہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.