ETV Bharat / state

بینائی سے محروم جعدیہ علم کی روشنی سے اپنا جہاں منور کرنا چاہتی ہیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 7:31 PM IST

Updated : Dec 22, 2023, 6:52 PM IST

بینائی سے محروم جعدیہ علم کی روشنی سے اپنا جہاں منور کرنا چاہتی ہیں
بینائی سے محروم جعدیہ علم کی روشنی سے اپنا جہاں منور کرنا چاہتی ہیں

AMU Aligarh blind female scholar gets doctorate in Urdu بینائی سے محروم جعدیہ اسجد نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ اردو میں اپنی پی ایچ ڈی کا مقالہ صدر شعبہ کو جمع کردیا، انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا "اللہ نے جو علم کی روشنی مجھے عطا کی ہے اس سے اپنے جہان کواسسٹنٹ پروفیسر بن کر منور کرنا چاہتی ہوں۔

بینائی سے محروم جعدیہ علم کی روشنی سے اپنا جہاں منور کرنا چاہتی ہیں

علیگڑھ: عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ اردو میں اپنی پی ایچ ڈی کا مقالہ جمع کرنے والی نابینا جعدیہ اسجد مبارک پور، اعظم گڑھ کی رہائشی ہیں۔ ان کے والد کا نام ڈاکٹر اسجد جمال رشیدی ہے۔ قابل ذکر یہ ہے کہ وہ پیدائش نابینا نہیں تھیں، 2007 میں بارہویں جماعت میں ٹاپ کرکے وہ ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے گئی ہوئی تھیں جہاں ان کے سر میں اچانک درد ہوا۔ جس کے علاج کے بعد وہ اپنی آنکھوں کی روشنی کھو چکی تھیں۔ مگر جعدیہ اسجد نے اپنے دل دماغ پر آنکھ کی اس تاریکی کا سایہ پڑنے نہیں دیا اور اپنی تعلیم کو جاری رکھا جس کا نتیجہ آج دنیا کے سامنے ہے۔ وہ 2018 میں NET اور 2019 میں GRF بھی کوالیفائی کر چکی ہیں۔

انہوں نے اپنی پی ایچ ڈی کے مقالے سے متعلق بتایا میں نے اپنے دل دماغ پر آنکھ کی تاریکی کا سایہ کبھی پڑنے نہیں دیا۔ والدین نے بھی حوصلہ بلند رکھنے میں تعاون کیا۔ جعدیہ کا کہنا ہے کہ گریجویشن سال اول کے امتحان کے بعد ہی میری آنکھوں کی روشنی چلی گئی تھی یعنی امتحان تو میں نے اپنی آنکھوں سے دئے تھے لیکن اس کے نتائج کو نہیں دیکھ پائی۔ شادی سے قبل والدین نے اور شادی کے بعد شوہر نے میرا بھر پور ساتھ دیا، جعدیہ اسجد مقالہ جمع کرنے پر اپنے سپر وائزر کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے سپر وائزر پروفیسر سراج اجملی نے بھی مجھ پر بھروسہ کیا اور پی ایچ ڈی مقالہ جمع کرنے تک ہر ممکن مدد کی۔ان کی حوصلہ افزائی کافی اہم رہی۔

جعدیہ اسجد نے اپنے تعلیمی مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 2012 میں عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں گریجویشن میں داخلہ لے کر 2015 میں گریجویشن اور 2017 میں پوسٹ گریجویشن کی تعلیم مکمل کرنے کے ساتھ 2018 میں NET اور 2019 میں GRF بھی کوالیفائی کیا۔

جعدیہ اسجد کو اس راہ میں کافی مشکلات آئیں لیکن انہوں نے ساری رکاوٹوں کو اپنے پختہ عزم و حوصلے سے پست کر دیا۔ پی ایچ ڈی کا مقالہ صدر شعبہ اردو کو جمع کردیا ہے، ان کی پی ایچ ڈی کے مقالے کا عنوان ہے 'سید امین اشرف کی ادبی خدمات کا تنقیدی مطالہ'۔ اور کے سوپر وائزر شعبہ اردو کے پروفیسر سراج اجمالی ہیں۔

نابینا جعدیہ اسجد کی شادی 2019 میں ہوگئ تھی ان کی ایک تین سالہ بچی بھی ہے، علیگڑھ پان والی کوٹھی کے قریب اپنے شوہر کے سات رہائش ہے، پی ایچ ڈی ڈگری ڈگری ایوارڈ ہونے کے بعد وہ اسسٹنٹ پروفیسر بن کر علم کی روشنی سے جہاں کو منور کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پٖڑھیں:پی ایچ ڈی مقالہ جمع کرکے نابینا جعدیہ اسجد دیگر طالبات کے لئے مثال بن گئی

صدر شعبہ پروفیسر قمر الہدی فریدی اور جعدیہ اسجد کے سوپر وائزر پروفیسر سراج اجمالی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی اور نابینا جعدیہ اسجد کو ایک ذہین، قابل اور ہمت والی طالبہ بتایا. انہوں نے کہا کبھی بھی جعدیہ اسجد نے اپنی رسرچ کے دوران اپنی بنائی معصوری کو سامنے نہیں لایا ہمیشہ ہی وہ ہر کام کرنے کے لئے تیار رہتی تھی۔ انہوں نے بڑی ایمانداری، لگن اور محنت سے اپنی پی ایچ ڈی کا مقالہ جمع کر دیا ہے اب یہ مقالہ چیک ہوگا جس کے بعد شعبہ میں جعدیہ اسجد کا وائیوا ہوگا اس کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ ہوگی۔

واضح رہے شعبہ اردو میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی سال 2022-23 میں پی ایچ ڈی میں داخلے کے لئے ایک بھی سیٹ نہیں نکالی تھی جس کو لے کر نہ صرف داخلے کے خواہشمند طلبہ بلکہ محبان اردو فکر مند تھے جس سے متعلق ای ٹی وی بھارت کی خبریں شائع ہونے کے بعد اے ایم یو انتظامیہ نے پی ایچ ڈی میں داخلہ کے لیے دس سیٹیں نکالی تھی جس کا داخلہ امتحان ہو چکا ہے۔

Last Updated :Dec 22, 2023, 6:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.