ETV Bharat / state

BJP Won Seven Seats in Aligarh: علیگڑھ کی ساتوں نشستوں پر بی جے پی کی جیت

author img

By

Published : Mar 11, 2022, 10:23 AM IST

ضلع علی گڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ساتوں اسمبلی نشست پر ایک بار پھیر قبضہ کیا ہے۔ Clean sweep of BJP in Aligarh

علیگڑھ کی ساتوں نشستوں پر بی جے پی کی جیت
علیگڑھ کی ساتوں نشستوں پر بی جے پی کی جیت

اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کو اس لیے بھی اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ اس کے نتائج 2024 میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اہم رول ادا کریں گے۔ Uttar Pradesh Assembly elections 2022

اتر پردیش میں جہاں ایک جانب سماج وادی پارٹی اور آر ایل ڈی انتخابات میں اپنی کامیابی کے دعوے کررہی تھی وہیں انتخابات کے نتائج کے بعد ان کے دعوے ایک بار پھر کھوکھلے ثابت ہوئے۔ BJP government Again in Uttar Pradesh

علیگڑھ کی ساتوں نشستوں پر بی جے پی کی جیت

ضلع علیگڑھ کی ساتوں نشستوں پر بی جے پی نے قبضہ کر شاندار کامیابی حاصل کی ہے جس کا جشن کامیاب امیدوار سمیت پارٹی کے دیگر کارکنان منا رہے ہیں۔ BJP won all Aligarh Seven seats

ضلع علیگڑھ میں آخری نتیجہ اترولی اسمبلی سے آیا جسے وی وی آئی پی سیٹ سمجھا جاتا ہے۔ یہاں سے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار سندیپ سنگھ جیت گئے ہیں۔ سندیپ سنگھ کلیان سنگھ کے پوتے ہیں اور اترولی سے دوبارہ رکن اسمبلی بنے ہیں۔ سندیپ سنگھ نے اتراولی اسمبلی سے تقریباً 40000 ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: BJP Creates History in UP under Modi Yogi Leadership: یوپی میں یوگی۔ مودی کی جوڑی نے تاریخ رقم کر دی

ضلع علیگڑھ کے رکن پارلیمان ستیش گوتم نے شاندار جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یوگی اور مودی کی قیادت میں اتر پردیش میں آج ایک بار پھر کمل کھلانے کا کام کیا گیا ہے۔ ہم نے علیگڑھ میں 7 میں سے 7 سیٹیں جیت لی ہیں جس کے لیے میں علیگڑھ کی عوام کا شکر ادا کرنا چاہتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.