ETV Bharat / state

مظفر نگر: 'صحافی پر حملہ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا'

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 7:12 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ضلع انچارج اور بی جے پی کے سابق ترجمان چندر موہن نے ریاست میں بی جے پی حکومت کے چار سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں انہوں نے پارٹی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

BJP District incharge
BJP District incharge

اس موقع پر ضلع انچارج اور بی جے پی سابق ترجمان چندر موہن نے کہا کہ آئند اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو کامیابی ملے گی اور ریاست میں دوبارہ بی جے پی کی حکومت بنے گی، انہوں نے کہا کہ دہلی سرحدوں پر کسانوں کی تحریک اپوزیشن کی ایک سازش ہے۔

BJP District incharge

ریاست میں بلاک انتخابات مکمل ہونے کے بعد اتوار کی دوپہر بی جے پی کے سابق ترجمان اور ضلع انچارج چندر موہن ضلع مظفر نگر پہنچے جہاں انہوں نے ریاست میں بی جے پی حکومت کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھوپال: 80 برس کے بزرگ کی دلیپ کمار کے تئیں دیوانگی

انہوں نے ضلع اناؤ میں صحافی پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ جو بھی قصوروار پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، بھارتیہ جنتا پارٹی سبھی صحافیوں کا احترام کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.