ETV Bharat / state

بی جے پی مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے ایودھیا میں دھماکے کروا سکتی ہے: آر جے ڈی ایم ایل اے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 12:32 PM IST

Updated : Jan 8, 2024, 5:33 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

RJD MLA on Ram Mandir: ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب سے پہلے ملک بھر میں سیاست کا بازار گرم ہے۔ اسی بیچ بہار کی حکمراں جماعت آر جے ڈی کے ایک ایم ایل اے نے اس معاملے پر متنازع بیان دیا۔ گیا کے اتری سے ایم ایل اے اجے یادو نے کہا کہ 'بی جے پی مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے اپنے ہی لوگوں سے ایودھیا میں بم دھماکے کروا سکتی ہے۔'

گیا: بہار میں گیا کے اتری اسمبلی حلقے سے آر جے ڈی اجے ایم ایل اے یادو عرف رنجیت یادو نے گیا کے نیمچک بتھانی بلاک میں ایک پروگرام کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے ڈر ہے کہ بی جے پی ایودھیا میں جو بھیڑ جمع کر رہی ہے، وہ کہیں اپنے ہی لوگوں سے وہاں دھماکے نہ کروا دے۔' ایم ایل اے نے کہا کہ 'دھماکہ کروا کر کہا جائے گا کہ یہ بلاسٹ پاکستان کے دہشت گردوں نے کیا ہے۔ اس کے بعد الزام مسلمانوں پر ڈالا جائے گا۔'

"ہمیں یہ بھی ڈر ہے کہ ایودھیا میں جتنی بھیڑ یہ لوگ اکٹھا کر رہے ہیں، وہ اپنے ہی لوگوں سے کہیں دھماکا نہ کروا دیں اور بولیں کہ پاکستان کے دہشت گردوں نے کر دیا۔ یہ سب کچھ مسلمانوں کا دین ہے۔ ڈر ہے ایسا ہو سکتا ہے اور نہیں بھی" اجے یادو عرف رنجیت یادو نے تقریر کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

وزیر اعظم مودی کو بھی نشانہ بنایا

ایودھیا میں دھماکے کے بارے میں متنازع تبصرہ کرنے کے علاوہ آر جے ڈی ایم ایل اے رنجیت یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ ہمارے ٹیکس کا پیسہ رام مندر میں لگایا گیا ہے اور بی جے پی والے تعریفیں لوٹ رہے ہیں۔ مودی کہہ رہے ہیں کہ ہم نے رام مندر بنایا ہے۔ کیا یہ رقم ان کے گھر سے لائی گئی تھی؟ رنجیت یادو پی ایم کی ذاتی زندگی پر بھی تبصرہ کیا۔

مزید پڑھیں: اگر رام چاہتے تو کیا اپنا مندر نہیں بناسکتے، رام مندر بی جے پی کی سیاست: تیجسوی یادو

وزیراعلیٰ ممتابنرجی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی

'رام مندر بنتا ہے تو ٹھیک ہے، ہمیں کیا پرابلم ہونی چاہیے' ظفر سریش والا سے خاص بات چیت

'جو بھی بی جے پی میں شامل ہوا وہ پاک صاف ہوگیا'

آر جے ڈی ایم ایل اے رنجیت یادو نے مزید کہا کہ جو بھی بی جے پی میں شامل ہوا، وہ گنگا میں نہا کر پاک ہوگیا۔ باقی سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ ہمارا تعلق بھی سناتن دھرم اور پوجا پاٹ سے ہے۔ ایسے میں جو بی جے پی میں گیا، وہی گنگا اسنان سے کیسے پاک ہو سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایم ایل اے رنجیت یادو راجندر یادو کے بیٹے ہیں جو بہار کے سابق شہ زور ارکان اسمبلی میں سے ایک ہیں۔ ایم ایل اے راجندر یادو کی بیوی بھی آر جے ڈی سے تھیں جنہیں قتل کے ایک مقدمے میں سزا سنائی گئی تھی اور بیماری کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی تھی۔ اس طرح بہار کے سابق شہ زور ایم ایل اے راجندر یادو کے ایم ایل اے بیٹے رنجیت یادو کے اس بیان سے سیاسی بازار گرم ہو گیا ہے۔

Last Updated :Jan 8, 2024, 5:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.