ETV Bharat / state

بھارتی کسان یونین کا مظفرنگر ٹول پلازہ پر احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 5:17 PM IST

مظفرنگر کے ٹول پلازہ پر بھارتی کسان یونین کا گزشتہ دس روز سے تین زرعی قوانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

بھارتی کسان یونین کا مظفرنگر ٹول پلازہ پر احتجاجی مظاہرہ
بھارتی کسان یونین کا مظفرنگر ٹول پلازہ پر احتجاجی مظاہرہ

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارتی کسان یونین کا گزشتہ دس روز سے تین زرعی قوانین کے خلاف مظفرنگر ٹول پلازہ پر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔


بھارتی کسان یونین مٖظفرنگر کے تحصیل صدر وکاس شرما نے بتایا کہ بھارتی کسان یونین کا گزشتہ دس روز سے تین زرعی قوانین کے خلاف مظفرنگر ٹول پلازہ پر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ دہلی کے سرحد پر تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کو احتجاج کرتے ہوئے چھ مہینے سے زائد ہو چکے ہیں، لیکن ابھی تک مرکزی حکومت نے کسانوں کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا ہے ۔ان قوانین کے خلاف بھارتی کسان یونین سبھی ٹول پلازہ پر احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہے جب تک ان قوانین کو واپس نہیں لیا جاتا ہم ایسے ہی ٹول پلازہ پر تین زرعی قوانین کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

بھارتی کسان یونین کا مظفرنگر ٹول پلازہ پر احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جب تک ایم ایس پی پر قانون نہیں بناتی ہے ہم اسی طرح سے احتجاجی مظاہرہ کرتے رہیں گے۔ اگر حکومت تین زرعی قوانین کو واپس نہیں لیتی ہے تو ہم بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.