ETV Bharat / state

مظفر نگر کی قومی شاہراہ 58 پر زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ

author img

By

Published : Sep 27, 2021, 5:33 PM IST

زرعی قوانین کے خلاف کسان یونین اور اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں نے مظفر نگر کے قومی شاہراہ 58 کو مکمل بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظفر نگر کے قومی شاہراہ 58 پر زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ
مظفر نگر کے قومی شاہراہ 58 پر زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں تین زرعی قوانین کے خلاف متحدہ کسان محاذ کی کال پر کسان یونین اور اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں نے مظفر نگر کے قومی شاہرہ 58 کو مکمل بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظفر نگر کے قومی شاہراہ 58 پر زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ

تین زرعی قوانین کے خلاف متحدہ کسان محاذ کی کال پر آج بھارت بند ہے۔ اس بند کو لے کر مظفر نگر میں بھی کسان یونین کے کارکنان اور عہدے داروں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں نے مظفر نگر کی قومی شاہراہ 58 کو مکمل بند کرکے زرعی قوانین کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظفر نگر کے قومی شاہراہ 58 پر زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ
مظفر نگر کے قومی شاہراہ 58 پر زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ

بتایا جاتا ہے کہ اس احتجاجی مظاہرے میں اللہ اکبر اور ہر ہر مہادیو کے نعرے بھی لگائے گئے۔ حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی گئی۔

مظفر نگر کے قومی شاہراہ 58 پر زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ
مظفر نگر کے قومی شاہراہ 58 پر زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے کسان عہدے داروں نے بتایا کہ زرعی قوانین کے خلاف دہلی کے سرحدی بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دس مہینوں سے زائد ہوگئے لیکن حکومت ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Bandh : کسانوں کا بھارت بند، سندھو بارڈر پر کسان کی موت

انہوں نے کہا کہ حکومت گہری نیند میں ہے۔ کسانوں کی پرواہ نہیں۔ ہم بھارت بند کرکے اور احتجاجی مظاہرہ کر کے حکومت کو گہری نیند سے جگانا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت یہ قانون واپس لے، جب تک حکومت ہماری بات نہیں مانتی تب تک ہم اسی طرح سے احتجاجی مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.