ریاست اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر سیاست گرم ہوچکی ہے۔ اس تعلق سے 'بھارتیہ گرینڈ الائنس یک جہتی پیغام ریلی' مرادآباد پہنچی۔
اس موقع پر بھارتیہ گرینڈ الائنس کے ممبر راج کمار سینی نے کہا کہ حکومت اندھی ہے۔ اس حکومت نے تقریبا دس مہینے سے کسانوں کو سڑکوں پر بٹھا رکھا ہے۔ تین زرعی قوانین واپس لینے کو تیار نہیں ہے۔
راج کمار سینی نے مزید کہا کہ اگر ہماری بھارتیہ گرینڈ الائنس کی حکومت بنتی ہے تو ہم سب سے پہلے تین زرعی قوانین واپس لیں گے۔ ہماری اس یک جہتی ریلی کا مقصد عوام کے درمیان جاکر یہ پیغام دینا ہے کہ سبھی مذاہب کے لوگ ایک ہوں اور بھارتیہ گرینڈ الائنس کو ووٹ دیں اور ریاست سے بی جے پی کو اکھاڑ پھینکیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے تسلیم کیا کہ دہلی فسادات ایک سازش کے تحت ہوئے: محمود پراچہ
انہوں نے بی جے پی کے خلاف بولتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے مہنگائی کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا ہے۔ اگر کوئی نیشنل سیاسی پارٹی جیسے اے آئی ایم آئی ایم یا پیس پارٹی ہمارے ساتھ آنا چاہتی ہے تو وہ آ سکتی ہے۔