ETV Bharat / state

BBC Documentary Posters In AMU اے ایم یو انتظامیہ نے بی بی سی ڈوکیومنٹری کی اسکریننگ کے لیے لگائے گئے پوسٹرز کو ہٹایا

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 12:38 PM IST

بی بی سی ڈوکیومنٹری کے پوسٹرز کو اے ایم یو انتظامیہ نے ہٹوا دیئے
بی بی سی ڈوکیومنٹری کے پوسٹرز کو اے ایم یو انتظامیہ نے ہٹوا دیئے

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ نے وزیراعظم نریندرمودی پر بنی بی بی سی کی دستاویزی فلم کی اسکریننگ سے متعلق کیمپس کی دیواروں پر لگے بار کوڈ کے ساتھ پوسٹرز کو ہٹا دیا ہے۔ اے ایم یوانتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں کسی بھی تنازع میں پڑنا نہیں چاہتی ہے۔BBC Documentary Posters In AMU

بی بی سی ڈوکیومنٹری کے پوسٹرز کو اے ایم یو انتظامیہ نے ہٹوا دیئے

علی گڑھ: بی بی سی کی وزیراعظم نریندر مودی پر بنائی گئی دستاویزی فلم کو لے کر تنازع ختم نہیں ہو رہا ہے۔ اب یہ تنازع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی تک پہنچ چکا ہے۔ دراصل اے ایم یو کیمپس میں بی بی سی کی ڈوکیومنٹری کے پوسٹرز بار کوڈ کے ساتھ یونیورسٹی مرکزی کنٹین سمیت مختلف مقامات پر لگائے گئے تھے، جو اب سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہے ہیں۔ کیمپس میں لگے پوسٹرز کی اطلاع ملتے ہی یونیورسٹی انتظامیہ نے کینٹین سمیت مختلف مقامات سے پوسٹرز کو ہٹا دیے ہیں۔

یونیورسٹی کیمپس میں بی بی سی ڈوکیومنٹری سے متعلق لگے پوسٹرز سے متعلق یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی یونیورسٹی کیمپس میں بی بی سی ڈوکیومنٹری سے متعلق پوسٹرز کو ہٹوا دیئے ہیں لیکن فی الحال یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ یہ پوسٹرز کس نے لگائے۔ چند سماج دشمن عناصر ہیں جنہوں نے موقع کا فائدہ اٹھاکر کیمپس میں پوسٹرز لگا دیے تھے جن کو ہٹوا دیا گیا ہے۔ ڈوکیومنٹری کی اسکریننگ کو لے کر یونیورسٹی کیمپس میں کوئی ذکر نہیں ہے، طلباء اپنے امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

بی بی سی ڈوکیومنٹری کے پوسٹرز کو اے ایم یو انتظامیہ نے ہٹوا دیئے
بی بی سی ڈوکیومنٹری کے پوسٹرز کو اے ایم یو انتظامیہ نے ہٹوا دیئے

واضح رہے سنہ 2002 کے گجرات فسادات اور وزیر اعظم نریندر مودی کے کردار پر مبنی بی بی سی کی ڈاکومینٹری شروع سے ہی سرخیوں میں رہی ہے۔ اس ڈاکو مینٹری کی اسکریننگ کو لے کر ملک بھر میں ہنگامہ ہو رہا ہے کیونکہ اس پر مرکز نے پابندی عائد کردی ہے ۔اس سے پریس کی آزادی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں جو آئین کے آرٹیکل 19(1)(2) کے تحت بنیادی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Media Matters series In Jamia Hamdard جامعہ ہمدرد میں "میڈیا میٹرز" لکچر سریز کا آغاز

مودی پر بی بی سی کی سیریز کے ذریعہ مسلمانوں کی مظلومیت کا غلط احساس' علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کا مضمون حال ہی میں انگریزی کے ایک اخبار میں بھی شائع ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.