ETV Bharat / state

Bhadana Will Not Contest UP Polls: پرچہ نامزدگی کے بعد آر ایل ڈی و ایس پی امیدوار کا الیکشن لڑنے سے انکار

author img

By

Published : Jan 20, 2022, 7:24 PM IST

راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کے امیدوار اوتار سنگھ بھڈانا Avtar Singh Bhadana not to Contest UP polls نے کورونا وائرس اور بگڑتی ہوئی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے اتر پردیش نوئیڈا کی جیور اسمبلی سے انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Bhadana Will Not Contest UP Polls
پرچہ نامزدگی کے بعد آر ایل ڈی و سماج وادی امیدوار کا الیکشن لڑنے سے انکار

نوئیڈا: راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) اور سماج وادی پارٹی کے اتحاد کے امیدوار اوتار سنگھ بھڈانا Avtar Singh Bhadana not to Contest UP polls اتر پردیش نوئیڈا کی جیور اسمبلی سے انتخاب نہیں لڑیں گے۔

بھڈانا کے وکیل کے مطابق اوتار سنگھ بھڈانہ نے کورونا سے متاثر ہونے کے باعث یہ قدم اٹھایا ہے۔ ان کی صحت بگڑ گئی ہے۔ اس لیے وہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔ اب آر ایل ڈی بہت جلد جیور اسمبلی سے اپنا نیا امیدوار کھڑا کر سکتی ہے۔



کاغذات نامزدگی 3 دن پہلے داخل کیے گئے۔


واضح رہے کہ جیور اسمبلی سے الیکشن لڑنے والے اوتار سنگھ بھڈانہ نے 3 دن پہلے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ اوتار سنگھ بھڈانہ ایک ٹریکٹر پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے گوتم بدھ نگر ضلع ہیڈکوارٹر کلکٹریٹ پہنچے تھے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت اوتار سنگھ بھڈانہ نے اپوزیشن اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی تھی۔

اوتار سنگھ بھڈانہ نے کہا تھا کہ جیور کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور وہ تبدیلی لائیں گے، لیکن انتخابات سے قبل ہی اوتار سنگھ بھڈانہ کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ اب بھڈانہ نے انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔


بتادیں کہ بھڈانہ اتر پردیش کے میر پور سے رکن اسمبلی رہے ہیں۔ ار ایل ڈی میں شامل ہوکر جیور سے ٹکٹ حاصل کیے۔ وہ اس سے قبل ہریانہ کے فرید آباد سے رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.