ETV Bharat / state

Umesh Pal Murder Case عتیق احمد کے قریبی خالد ظفر کے گھر بلڈوزر چلایا گیا

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 1:05 PM IST

امیش قتل کے الزام میں گرفتار سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے قریبی خالد ظفر کے گھر پر آج بلڈوزر چلایا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
خالد ظفر کے گھر پر کارروائی

پریاگ راج: امیش پال کے قتل کے الزام میں گرفتار سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے قریبی ساتھی کے گھر آج پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کی جانب سے کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی دھوم گنج علاقے میں عتیق احمد کے قریبی دوست خالد ظفر کے گھر کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کی مشترکہ ٹیم نے کچھ دیر کارروائی کی۔ اس کے بعد گھر پر بلڈوزر چلا دیا گیا۔ پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم نے بدھ کے روز عتیق احمد کے ساتھی خالد ظفر کی مبینہ غیر قانونی جائیداد کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا۔ بتا دیں کہ امیش پال قتل کیس کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے املاک کو بلڈوزر سے گرانے کے لیے یوپی کے سرکردہ افراد کی فہرست تیار کی اور ان تمام افراد کے مکانات پر نوٹس چسپاں کیے۔

امیش پال قتل کیس کے الزام میں گرفتار سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے قریبی ساتھیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پریاگ راج میں عتیق احمد کے گھر کے قریب رہنے والے بلڈر خالد ظفر کی غیر قانونی جائیداد پر بلڈوزر چلا دیا۔ اس دوران پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ یہ پریاگ راج کے چاکیا میں ایک دو منزلہ عمارت تھی۔ الزام لگایا جارہا ہے کہ امیش پال کے قتل کے بعد شوٹر کی ملاقات عتیق احمد کی بیوی شائستہ سے ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔ امیش پال قتل کیس کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایوان میں کہا تھا کہ ہم مافیا کو تباہ کر دیں گے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان پر عمل کیا جا رہا ہے۔ بدھ کو امیش پال قتل کیس میں بلڈوزر کی پہلی کارروائی بلڈر ظفر کے گھر پر ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ امیش پال اور اس کے سرکاری گنر کو مارنے کے بعد شوٹر یہیں پہنچے تھے۔ یہاں فائرنگ کرنے والوں کی ملاقات عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین سے ہوئی۔ اس کے بعد تمام حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس ان کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.