ETV Bharat / state

AMU Students اے ایم یو ٹیم کو اپنی فارمولا کار کے لئے انعامات

author img

By

Published : Sep 14, 2022, 7:24 PM IST

ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی،علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بیس طلبہ کی ڈیزائن کردہ فارمولا کار"زیڈ ایف آر 5.0" نے مقابلے میں انعامات جیتے۔AMU Students

اے ایم یو ٹیم کو اپنی فارمولا کار کے لئے انعامات
اے ایم یو ٹیم کو اپنی فارمولا کار کے لئے انعامات

اترپردیش میں واقع علیگڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے طلباء کی ڈیزائن کردہ فارمولا کار'زیڈ ایف آر 5.0 ‘ نے گریٹر نوئیڈا کے بودھ انٹرنیشنل سرکٹ میں منعقد ہونے والی "فارمولا امپیریئل 2022" میں حصہ لیا اور فیوچر وہیکل پرائز اور پیپلز چوائس ایوارڈ (Future Vehicle prize and the People’s Choice award) حاصل کیا۔ مقابلہ کا انعقاد آئی ایس آئی ای انڈیا، گلگو ٹیاز یونیورسٹی اور بودھ انٹرنیشنل سرکٹ نے کیا تھا۔

فارمولا کار زیڈ ایف آر 5.0 کو حماد قمر (کپتان) کی قیادت میں اسجد علی خان (نائب کپتان)، عبدالصمد (ٹیم منیجر)، سید محمد بارک (خازن)، تشار گپتا، ذوالکفل انور، مد معین خان، محمد کاشف رضا، عنایت رسول، کبیر راجپوت، محمد صبور عزیز، ابوبکر، فرحان خاں، محمد مبصر عالم، محمد حارث، ارسلان صدیقی، فہر احمد، محمد عدنان، ایچ اے کیو حمزہ احمد خاں، اور آیوش گرگ نے ڈیزائن کیا۔ AMU Students Win Prizes For F-one Car Design

اے ایم یو ٹیم کو اپنی فارمولا کار کے لئے انعامات
اے ایم یو ٹیم کو اپنی فارمولا کار کے لئے انعامات
طلباء کی ٹیم کے کپتان حماد قمر نے بتایاکہ بین الاقوامی فارمولا ریسنگ کی خصوصیات کے مطابق زیڈ ایف آر 5.0 کو ڈیزائن کرنے اور بنانے میں کئی مہینے لگے۔ بدھ انٹرنیشنل سرکٹ میں اعلی انعامات جیتنے سے پہلے کار کا تکنیکی معائنہ کیا گیا۔ اس میں رفتار اور تیزی کے کئی ٹیسٹ شامل تھے۔ کار کے کنفیگریشن (configuration) پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زیڈ ایف آر 5.0 ، میں کے ٹی ایم 390 سی سی کا انجن، ایئر انٹیک اسٹیل اسپیس فریم (steel space frame chassis) جیسی اور پاورٹرونکس پکی بیک ای سی یو (Powertronics piggyback ECU) لگایا گیا۔ گاڑی کا سسپنشن، اسٹیئرنگ اور بریک سسٹم جدید تقاضوں کے عین مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Supreme Court on BCCI سورو گنگولی اور جے شاہ کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ



ایس اے ای، ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالو بی کا لجیٹ کلب (Collegiate Club) کے فیکلٹی ایڈوائزرز ڈاکٹر سید فہد انور اور نفیس احمد نے بتایا کہ ٹیم ایک اور فارمولا کارکو ڈیزائن کرنے اور بنانے پر کام کر رہی ہے، جسے فارمولا کار زیڈ ایف آر 6.0 نام دیا جائے گا۔ اس کار کو فارمولا بھارت 2023 میں پیش کیا جاۓ گا، جو کاری موٹر اسپیڈوے، کوئمبٹور میں منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ طلباء کے بین الاقوامی فارمولا مقابلوں جیسے کہ ایف ایس آسٹریا اور ایف ایس یو کے میں حصہ لینے کا ارادہ ہے۔

پروفیسر محمد مزمل (چیئرمین، مکینیکل انجینئر نگ شعبہ) نے ایک خصوصی عزت افزائی تقریب میں ٹیم کے اراکین کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ"میں تمام نوجوان طلباء اور آٹوموٹیو کے شوقین افرادکو فارمولا اسٹوڈنٹ مقابلوں میں شامل ہونے کا مشورہ دیتا ہوں کیونکہ ان مقابلوں سے بہتر کوئی چیز انہیں حقیقی دنیا کے چیلنج کے لئے تیار نہیں کر سکتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.