علی گڑھ: پروفیسر شیبا حامد، نیشنل رورل ٹورازم کونسل کی رکن مقرر

author img

By

Published : Aug 16, 2021, 3:44 PM IST

Updated : Aug 16, 2021, 4:38 PM IST

پروفیسر شیبا حامد، نیشنل رورل ٹورزم کونسل کی رکن مقرر

ریاست اترپریش کے شہر علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کامرس شعبہ میں ماسٹر آف ٹورز اینڈ ٹریولز مینیجمنٹ (ایم ٹی ٹی ایم) کورس کی کوآرڈینیٹر پروفیسر شیبا حامد کو خواتین قومی تجارتی تنظیم ویمنس انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈبلیو ای سی سی آئی) میں نیشنل رورل ٹورازم کونسل کی ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی پروفیسر شیبا حامد اے ایم یو کی پہلی استاد ہیں، جن کو خواتین قومی تجارتی تنظیم ویمنس انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈبلیو ای سی سی آئی) میں نیشنل رورل ٹورازم کونسل کی ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

پروفیسر شیبا حامد، نیشنل رورل ٹورزم کونسل کی رکن مقرر
جیسے فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FICCI) ہے ویسے ہی خواتین قومی تجارتی تنظیم ویمنس انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (WICCI) ہے۔ یہ ورلڈ وائڈ نیٹ ورک ہے جو 160 سے زیادہ سیکٹر کو کور کرتا ہے۔ ان کا اہم کام خواتین کاروباریوں کے ایک عالمی نیٹ ورک کو وسیع پیمانے پر مستحکم کرنا ہے۔
پروفیسر شیبا حامد، نیشنل رورل ٹورزم کونسل کی رکن مقرر
پروفیسر شیبا حامد، نیشنل رورل ٹورزم کونسل کی رکن مقرر

WICCI کے چار سو سے زیادہ کونسل ہیں، جس میں ضلع اور ریاستی کونسل موجود ہیں۔ اس میں نیشنل کونسل فار رورل ٹورزم کے ممبر کے طور پر پروفیسر شیبا حامد کو مقرر کیا گیا ہے۔

پروفیسر شیبا حامد، نیشنل رورل ٹورزم کونسل کی رکن مقرر
پروفیسر شیبا حامد، نیشنل رورل ٹورزم کونسل کی رکن مقرر
پروفیسر شیبا حامد نے (WICCI) کا ممبر مقرر کئے جانے پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا "میں ایک رکن کی حیثیت سے خواتین کی آواز کو مرکزی دھارے میں لانے، پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے تمام شعبوں میں ان کے مفادات کے تحفظ، خواتین کی مراعات کے لئے سہولیات کی فراہمی اور مالیاتی رسائی کو بہتر بنانے کی ذمہ داریوں کو انجام دوں گی۔ اس میں حکومتی اداروں اور قومی و بین الاقوامی تجارتی تنظیموں کے ساتھ کاروباری رابطوں کی استواری بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:اے ایم یو کے تمام اسکول حکومت سے تسلیم شدہ : اے ایم یو


پروفیسر شیبا حامد نے مزید کہا میں نے ہمیشہ سے اس بات کو اہمیت دی ہے کہ جو تعلیم اور صنعت میں خلا ہے اسے پر ہونا چاہئے اور یہ ایک ایسا فورم ہے جس میں زیادہ تر کاروباری اور پیشہ ور لوگ ہوتے ہیں۔ میرا WICCI میں ماہر تعلیم کی حیثیت سے جانا میرے خیال سے دونوں کے لئے فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے۔ ہماری علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بھی اس سے کافی فائدہ ہو سکتا ہے۔ ہم ان کے ساتھ مل کر مختلف پروگرام کر سکتے ہیں، سیمینار اور ویبینار کر سکتے ہیں۔

پروفیسر شیبا نے کہا میں ایسا سوچتی ہوں کہ نہ صرف WICCI کو مجھ سے فائدہ پہنچے بلکہ WICCI سے ہماری اے ایم یو کو بھی بہت زیادہ فائدہ پہنچے۔ WICCI حکومت کی باڈیز اور اتھارٹیز کو پالیسی تشکیل کرنے کی سفارش کرتا ہے اور خواتین کاروباریوں کو آگے بڑھاتا ہے، جس سے ان کی نیٹ ورکنگ اچھی رہے تاکہ وہ نئے سے نئے کاروبار میں آگے آسکیں۔

Last Updated :Aug 16, 2021, 4:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.