ETV Bharat / state

اے ایم یو انتظامیہ کے ملازمین کا احتجاج جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 12:37 PM IST

اے ایم یو انتظامیہ میں موجود انڈیا کے ایجنٹ ملازمین کو پریشان کر رہے ہیں
اے ایم یو انتظامیہ میں موجود انڈیا کے ایجنٹ ملازمین کو پریشان کر رہے ہیں

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے غیر تدریسی ملازمین کا اپنی ملازمت کی مستقلی سیمت دیگر مطالبات کو لے کر دھرنا آج تیسرے روز جاری ہے۔ احتجاج کرنے والے ملازمین نے انسانی زنجیر بنا کر ایک پھر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اے ایم یو انتظامیہ میں موجود انڈیا کے ایجنٹ ملازمین کو پریشان کر رہے ہیں

علیگڑھ: اترپردیش میں واقع عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے غیر تدریسی ملازمین نے یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے گزشتہ ایک ماہ سے دھرنا دیا ہوا ہے ان کے دس نکاتی مطالبات ہیں کہ یونیورسٹی انتظامیہ انکی ملازمت کی مستقلی، تنخواہ میں اضافہ، الاونس کی بحالی وغیرہ۔

ملازمین کا کہنا ہے جب تک یونیورسٹی انتظامیہ ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کر دیتا جب تک ہم اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔احتجاج کے دوران ملازم نے پھانسی کا پھندا لگا کر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ ملازمین نے انتباہ کیا کہ اگر یونیورسٹی انتظامیہ ان کے مطالبات پورے نہیں کرتا ہے تو وہ ایک بار پھر ہڑتال پر جانے کو مجبور ہوں گے جس کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ وہیں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اختیار کی گئی مکمل خاموشی متعد سوال کھڑے کررہی۔ ملازمین ایک جانب انتظامیہ کی خاموشی کو اسکا اڑیل پن اور اسکو اے ایم یو انتظامیہ کی جانب سے اپنی ملازمین کے تئیں غیر سنجیدگی بھی مان رہے ہیں۔

اے ایم یو غیر مستقل، عارضی، ڈیلی ویج ملازمین نے یونیورسٹی ڈک پوائنٹ سے انتظامیہ بلاک تک انسانی زنجیر بنا کر اپنی یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے دس نکاتی مطالبات کو لے کر تیس روز سے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن آج تک اے ایم یو انتظامیہ کا کوئی اہلکار آکر ہمارے مسائل کے متعلق کوئی جانکاری نہیں لی۔

اے ایم یو ایمپلائز یونین کے نائب صدر محمد امجد نے پھانسی کا پھندا ڈال کر احتجاج کیا اور کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب کوئی بھی ہمارے پاس ہم سے ہمارے مطالبات کو پوچھنے نہیں آیا، ہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے، اے ایم یو انتظامیہ کا یہ رویہ نہایت ہی شرمناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مظفر نگر میں فیشن شو میں برقعہ پہن کر مسلم لڑکیوں کا کیٹ واک

دسمبر ماہ کے پہلے ہفتے میں یونیورسٹی کے تمام غیر تدریسی ملازمین نے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے بس تاریخ طے کرنا باقی ہے۔ اطلاع کے مطابق ملازمین کے مطالبات کو پورا کرنا اتنا بڑا مسئلہ بھی نہیں ہے جس طرح سے ملازمین کے دھرنے اور احتجاج کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، اگر انتظامیہ چاہیے تو سابق وائس چانسلر کے آرڈر کی بنیاد پر حکومت سے ملاقات کر ان کے مطالبات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.