ETV Bharat / state

UP Assembly Elections 2022: مرادآباد میں سماجوادی پارٹی کے امیدار پر سنگین الزام

author img

By

Published : Mar 19, 2022, 12:12 PM IST

مرادآباد میں سماجوادی پارٹی کے امیدار پر سنگین الزام
مرادآباد میں سماجوادی پارٹی کے امیدار پر سنگین الزام

مرادآباد سٹی اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امیدوار رضوان قریشی نے پریس کانفرنس کے دوران سماجوادی پارٹی کے امیدوار حاجی یوسف انصاری پر سنگین الزام عائد کیا۔' Rizwan Qureshi on Haji Yusuf Ansari

اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 میں بی جے پی نے ریاست میں ایک بار پھر جیت درج کی۔ بی جے پی نے 255 سیٹوں پر قبضہ کیا، جبکہ سماجوادی پارٹی 111 سیٹوں کے ساتھ دوسری بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ BJP government in Uttar Pradesh

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کی بات کی جائے تو ضلع کی چھ اسمبلی سیٹوں میں سے پانچ اسمبلی سیٹ پر سماجوادی پارٹی نے جیت حاصل کر اپنا پرچم بلند کیا تو جبکہ بی جے کے کھاتے میں ایک سیٹ آئی۔ Samajwadi Party won five seats in Moradabad

مرادآباد میں سماجوادی پارٹی کے امیدار پر سنگین الزام

مرادآباد سٹی اسمبلی حلقہ سے بھارتی جنتا پارٹی سے ریتیش گپتا نے سماجوادی پارٹی کے امیدوار حاجی یوسف انصاری کو تقریبا 782 ووٹ سے جیت حاصل کی۔ BJP won one seat in Moradabad مرادآباد سٹی اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امیدوار رضوان قریشی نے پریس کانفرنس کے دوران سماجوادی پارٹی کے امیدوار حاجی یوسف انصاری پر الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ریتیش گپتا کو جتانے کے لیے کروڑوں روپے کی ڈیل ہوئی، سماجوادی پارٹی کے امیدوار حاجی یوسف انصاری نے بی جے پی سے پیسہ لے کر الیکشن ہار گئے۔'

یہ بھی پڑھیں: Samajwadi Party Candidate Allegations on BJP: سماج وادی پارٹی کے امیدوار کا بی جے پی پر الزام

رضوان قریشی نے آگے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'سماجوادی پارٹی کے امیدوار حاجی یوسف انصاری کو عوام نے ایک لاکھ 46 ہزار ووٹ دیے اور اتنا ووٹ حاصل کرنے کے بعد حاجی یوسف انصاری نے پیسہ لے کر عوام کے ساتھ دھوکا کیا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.