ETV Bharat / state

متھرا شاہی عیدگاہ مسجد احاطہ کا سروے ہوگا: الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 2:32 PM IST

Updated : Dec 14, 2023, 3:21 PM IST

There will be a survey of the Shahi Eidgah mosque premises, the court allowed۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے متھرا شاہی عیدگاہ مسجد کے سروے پر اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ متھرا شاہی عیدگاہ مسجد احاطہ کا سروے ہوگا۔

There will be a survey of the Shahi Eidgah mosque premises, the court allowed
There will be a survey of the Shahi Eidgah mosque premises, the court allowed

الٰہ آباد: متھرا میں شری کرشن جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ کیس میں کورٹ کا بڑا فیصلہ آیا ہے۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو اس پر فیصلہ سنایا۔ یہ فیصلہ عدالتی کمیشن کے ذریعے شاہی عیدگاہ کمپلیکس کے سروے کا مطالبہ کرنے والی درخواست گزار پر آیا ہے۔ ہندو فریق کی جانب سے شاہی عیدگاہ کمپلیکس کا کورٹ کمیشن بنا کر سروے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت مکمل ہوئی تھی۔ جمعرات کے دن عدالت نے متھرا میں شاہی عیدگاہ کمپلیکس کے اے ایس آئی (ASI) سروے کو ہائی کورٹ نے منظور کیا، الٰہ آباد ہائی کورٹ میں کرشنا ویراجمان اور 7 دیگر کے وکلاء ہری شنکر جین، وشنو شنکر جین، پربھاش پانڈے اور دیوکی نندن کے ذریعہ اے ایس آئی کے سروے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Mathura Eidgah Case امین پروانہ کو شاہی عیدگاہ بھیجنے کا دوبارہ حکم جاری

عدالت نے کرشنا ویراجمان اور 7 دیگر نے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں وکلاء ہری شنکر جین، وشنو شنکر جین، پربھاش پانڈے اور دیوکی نندن کے ذریعے اے ایس آئی کے سروے کا مطالبہ کیا تھا۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کرشنا کی جائے پیدائش مسجد کے نیچے ہے اور اس میں مبینہ طور پر بہت سی نشانیاں ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ مسجد ایک ہندو مندر تھی۔ جس کے جواب میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے متھرا میں کرشنا جنم بھومی مندر سے متصل شاہی عیدگاہ کمپلیکس کے اے ایس آئی سروے کو منظوری دی۔ عدالت نے شاہی عیدگاہ کمپلیکس کے سروے کے لیے عدالت کی نگرانی میں ایڈووکیٹ کمشنر کی تقرری کا مطالبہ مان لیا۔

اے ایس آئی کا سروے کب ہوگا

ہندو فریق کے وکیل وشنو جین نے کہا کہ ہم ایڈووکیٹ کمشنر کی تقرری جاری کر رہے ہیں۔ عدالت نے شاہی عیدگاہ کمپلیکس کے اے ایس آئی کے سروے کی منظوری دے دی۔ تاہم اے ایس آئی کا سروے کب کرایا جائے گا اور اس میں کتنے لوگ حصہ لیں گے، اس کا فیصلہ 18 دسمبر کو ہوگا۔ دراصل، لارڈ شری کرشنا ویراجمان اور 7 دیگر لوگوں نے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں وکلاء ہری شنکر جین، وشنو شنکر جین، پربھاش پانڈے اور دیوکی نندن کے ذریعہ اے ایس آئی کے سروے کا مطالبہ کیا تھا۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کرشنا کی جائے پیدائش مسجد کے نیچے ہے اور اس میں بہت سی نشانیاں ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ مسجد ایک ہندو مندر تھی۔ وکیل وشنو شنکر جین کے مطابق، درخواست میں الٰہ آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا کہ وہاں کمل کی شکل کا ایک ستون موجود ہے جو ہندو مندروں کی خاصیت ہے۔

درخواست میں کیا لکھا گیا تھا

درخواست میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہاں ہندو دیوتاؤں میں سے ایک شیش ناگ کی تصویر بھی موجود ہے۔ اس نے اپنی پیدائش کی رات کرشن کی حفاظت کی تھی۔ عدالت میں یہ بھی جمع کرایا گیا کہ مسجد کے ستونوں کے نچلے حصہ پر ہندو مذہبی نشانات اور نقش و نگار موجود ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مخصوص ہدایات کے ساتھ ایک کمیشن مقرر کیا جائے جو ایک مقررہ مدت میں شاہی عیدگاہ مسجد کا سروے کرکے رپورٹ پیش کرے۔

درخواست گزاروں نے الٰہ آباد ہائی کورٹ سے شاہی گاہ مسجد کے اے ایس آئی سروے کی پوری کارروائی کی فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کی ہدایت دینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ مدعی کے وکیل کے مطابق تنازعہ کے مناسب فیصلہ کے لیے متنازعہ ڈھانچے کے حقائق پر مبنی پہلو عدالت کے سامنے لائے جائیں کیونکہ متنازعہ علاقوں کی حقائق پر مبنی پوزیشن کے بغیر کیس کا مؤثر فیصلہ ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ جسٹس میانک کمار جین نے متعلقہ فریقوں کو سننے کے بعد 16 نومبر کو درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

Last Updated :Dec 14, 2023, 3:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.