ETV Bharat / state

AMU in Indian History Congress علیگڑھ کے مؤرخین، انڈین ہسٹری کانگریس میں مختلف عہدوں کیلئے منتخب

author img

By

Published : Jan 1, 2023, 2:12 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایڈوانسڈ اسٹڈی کے سنٹر آف شعبہ تاریخ کی سابق فیکلٹی ممبر پروفیسر شیریں موسوی کو ہندوستان میں پیشہ ور مؤرخین کی سب سے بڑی تنظیم انڈین ہسٹری کانگریس کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ AMU in Indian History Congress

علیگڑھ کے مؤرخین، انڈین ہسٹری کانگریس میں مختلف عہدوں کے لیے منت
علیگڑھ کے مؤرخین، انڈین ہسٹری کانگریس میں مختلف عہدوں کے لیے منت

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سنٹر آف ایڈوانسڈ اسٹڈی، شعبہ تاریخ کے ہی پروفیسر سید علی ندیم رضاوی، پروفیسر مانویندر کمار پندھیر اور پروفیسر سید جابر رضا کو ہندوستان میں پیشہ ور مؤرخین کی سب سے بڑی تنظیم انڈین ہسٹری کانگریس کا بالترتیب سکریٹری، جوائنٹ سکریٹری اور خازن منتخب کیا گیا۔ جب کہ نامور مؤرخ پروفیسر عرفان حبیب اور پروفیسر عشرت عالم کو اس ممتاز تنظیم کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے ممبرکے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پروفیسر عشرت عالم اس سال انڈین ہسٹری کانگریس کے ہندوستانی عہد وسطیٰ سیکشن کے صدر بھی تھے۔ Aligarh Historians Elected in the Indian history congress

یہ بھی پڑھیں:

انڈین ہسٹری کانگریس کا سالانہ اجلاس 27 تا 29 دسمبر مدراس کرسچن کالج، چنئی میں منعقد ہوا، جہاں مذکورہ مؤرخین کو تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل باڈی کے اجلاس کے دوران منتخب کیا گیا۔ انڈین ہسٹری کانگریس کے مذکورہ 81 ویں سیشن کے دوران شعبہ تاریخ، اے ایم یو کے 30 اساتذہ اور محققین نے حصہ لیا جہاں انھوں نے مختلف سیشن، سمپوزیم اور سالانہ تہنیتی خطبات میں تحقیقی مقالے پیش کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.