ETV Bharat / state

متھرا میں کسان مہاپنچایت، اکھلیش اور جینت کریں گے خطاب

author img

By

Published : Mar 19, 2021, 2:30 PM IST

اکھلیش یادو اور جینت چودھری آج متھرا میں اسٹیج شیئر کریں گے۔ اس دوران دونوں لوگ انٹر کالج میدان میں کسان مہاپنچایت سے خطاب کریں گے۔

akhilesh yadav and jayant chaudhary will address kisan maha panchayat in mathura
متھرا میں کسان مہا پنچایت، اکھلیش اور جینت کریں گے خطاب

اترپردیش کے ضلع متھرا کے نوہجھیل علاقے کے بجانا علاقے میں آج سماجوادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کی مشترکہ کسان مہاپنچایت منعقد کی جائے گی جس میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور راشٹریہ لوک دل کے قومی نائب صدر جینت چودھری کسانوں کی مہاپنچایت کو خطاب کریں گے۔ زرعی قوانین کی مخالفت میں یہ کسان مہاپنچایت منعقد کی گئی ہے۔

بجانا علاقے کے مورکی انٹر کالج میدان میں مہاپنچایت بلائی گئی ہے۔ اس مہاپنچایت میں ہزراوں کی تعداد میں کسانوں کے پہنچنے کی امید ہے۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی: نابینا موذن کی آواز کا قائل ہے پورا شہر

آئندہ 2022 اسمبلی الیکشن کو لے کر حزب اختلاف اپنا اپنا ووٹ بینک بڑھانے کے لیے مہاپنچایت کر رہے ہیں۔ اس مہاپنچایت میں متھرا، ہاتھرس اور علی گڑھ کے ہزاروں کسان ریاستی و مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.