ETV Bharat / state

Prophet Remarks Row: نپور شرما اور نوین جندل کی گرفتاری کا مطالبہ، بارہ بنکی میں ایم آئی ایم نے صدرجمہوریہ کو بھیجا میمورنڈم

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 2:27 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پر مجلس کے ضلع صدر وکاس شریواستو کی قیادت میں اے آئی ایم آئی کے کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ میمورنڈم صدر جمہوریہ کو بھیجا ہے۔AIMIM sends Memo to president

AIMIM send Memo to president
نپور شرما اور نوین جندل کی گرفتاری کے خلاف اے آئی ایم آئی ایم نے دیا میمورنڈم

بارہ بنکی: پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے بی جے پی رہنما نپور شرما اور نوین جندل کی گرفتاری کے مطالبہ کو لیکر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی ضلع یونٹ نے جمعرات کو صدر جمہوریہ کو مخاطب میمورنڈم دیا۔ مجلس کا مطالبہ ہے کہ دونوں رہنماؤں کو گرفتار کیا جائے۔ اس کے علاوہ مجلس میمورنڈم کے ذریعہ حکومت کا ذہن مہنگائی، پڑھائی اور دوا کی جانب متوجہ کرایا ہے۔ Derogatory remarks on Prophet

بارہ بنکی : نپور شرما اور نوین جندل کی گرفتاری کے خلاف اے آئی ایم آئی ایم نے دیا میمورنڈم

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پر مجلس کے ضلع صدر وکاس شریواستو کی قیادت میں اے آئی ایم آئی کے کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ یہ میمورنڈم صدر جمہوریہ کو بھیجا ہے۔ Nupur sharma and naveen jindal

مجلس کے ضلع صدر وکاس شریواستو نے کہا کہ 'ہمارے ملک کا قانون کسی کو یہ اجازت نہیں دیتا ہے کہ وہ کسی بھی مذہبی پیشوا کی شان میں کوئی گستاخی کریں لیکن اس کے باوجود نوپر شرما اور نوین جندل پر کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے''۔ وکاس شریواستو کا کہنا ہے کہ بی جے پی عوام کا بنیادی مسائل سے ذہن ہٹانا چاہتی ہے۔ اسلئے ان کے رہنما اس قسم کی بیانبازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ مذہبی بات کرنے کے بجائے ملک کی تعلیم، روٹی کپڑا اور مکان کے بارے میں بات کرتے۔AIMIM sends Memo to president

یہ بھی پڑھیں : Prophet Remarks Row: سابق وزیر نے نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر




ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.