ETV Bharat / state

'مجلس تمام سو سیٹوں پر کامیاب ہوگی'

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 6:10 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار حاجی شہاب الدین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے تمام سو سیٹوں پر جیت کا دعویٰ کیا۔

aimim candidate Claims to win all hundreds seats in up
'مجلس پورے سو سیٹوں پر کامیاب ہوگی'

اترپردیش اسمبلی انتخابات کو ابھی وقت ہے، تاہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ جہاں سیاسی تال میل سمیت ہر ہتھکنڈے کو آزما نے کی بھرپور کوشش ہورہی ہے۔ کہیں سیاسی جماعتیں ووٹروں کو سنہرے خواب دکھاکر راغب کرنے کی کوشش کررہی ہے، تو کوئی جذباتی انداز میں ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش میں ہے۔ انتخابات سے قبل سیاسی رہنماؤں کا بیانات و دعوے بھی سامنے آر ہے ہیں۔'

مرادآباد اسمبلی دیہات علاقے سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے سابق امیدوار حاجی شہاب الدین نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت میں کہا کہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے جو اتر پردیش کی سو سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے وہ سوفیصد درست فیصلہ ہے۔ ہم دعوٰی کرتے ہیں کہ اترپردیش میں مجلس سو کی سو سیٹیں جیتیں گی۔'

ویڈیو
حاجی شہاب الدین نے مزید کہاکہ جو اسمبلی میں بیٹھ کر ترقی کی بات کرتے ہیں ان سے ہماری پارٹی سوال کرے گی کہ ریاست میں تعلیمی معیار کیا ہے، اب تک کتنے نو جوانوں کو روز گار ملا ہے۔ کیونکہ موجودہ حکومت میں اپوزیشن ختم ہو چکی ہے۔'

مجلس کے انتخاب میں حصہ لینے سے بی جے پی کو فائدہ ہوگا کے سوال پر جواب دیتے ہوئے حاجی شہاب الدین نے کہاکہ پتا نہیں کس نے کہہ دیا اور یہ کہاں سے ثابت ہے۔ آل انڈیا اتحاد المسلمین بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لیے الیکشن نہیں لڑ رہی ہے بلکہ عوام کی آواز بلند کرنا اور ان کے حق کی بات کرنے والی واحد پارٹی کا نام آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.