ETV Bharat / state

Eid-ul-Fitr 2023 میرٹھ میں نمازِعیدالفطر سے قبل عیدگاہ کمیٹی اور ضلع انتظامیہ کی میٹنگ

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 1:01 PM IST

میٹنگ منعقد
میٹنگ منعقد

ماہ صیام اب سے چند گھنٹوں کے بعد رخصت ہوجائیگا۔ قوی امکان ہے کل یعنی 22 اپریل کو یکم شوال کی تاریخ ہو اور مسلمان عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔

میٹنگ منعقد

میرٹھ:پورے ملک میں عیدالفطر کا تہوار ممکنہ طور پر 22 اپریل کو منایا جائے گا، اسی دن پرشورام جینتی بھی ہے۔ اس موقع پر شہر میرٹھ میں جلوس نکالے جائینگے۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے آج ریاست اترپردیش کے میرٹھ کے شاہی عید گاہ میں عیدالفطر کی نماز کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ اور عید گاہ کمیٹی کے ذمہ داران کے درمیان ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ پرسکون ماحول میں نماز عید الفطر کی ادائیگی کے علاوہ عید گاہ آس پاس علاقوں میں صاف صفائی کی بھی بات کی گئی تاکہ لوگوں دشورایوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پرشورام جینتی پر شہر کے مختلف علاقوں سے برادارن وطن کی جانب سے جلوس نکالے جائینگے۔ایسے دونوں فرقوں کے درمیان کوئی تصادم یا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اس لئے انتظامیہ کی جانب سے راستوں کو لیکر الگ الگ خاکے تیار کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ عیدالفطر پر نوجوانوں پر بھی خاص نظر رکھی جائے گی کہ وہ روڈ پر اسٹنٹ بازی نہ کریں۔ شرپسندوں سے نمٹنے کے لیے پولیس نے خاص انتظامات کئے ہیں تا کہ شہر میں دونوں تہوار پرسکون ماحول میں منایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:Eid Kits For Needy Person تنظیم فلاح و انسانیت کی جانب سے غرباء میں عید کٹس تقسیم

اس موقع پیس کمیٹی کے ارکان کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے کہ شہر میں دونوں فرقوں کے تہوار پُر امن ماحول میں منایا جاسکے،اگر اس موقع شرپسندوں کی کی جانب سے ماحول کو پراگندہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انتظامیہ اس سے سختی سے نمٹے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.