ETV Bharat / state

Converted to Hinduism مظفرنگر دس مسلم خاندانوں کے ستر افراد نے ہندو مذہب اختیار کیا

مظفرنگر میں 10 مسلم خاندانوں کے 70 افراد کا ہندو مذہب اختیار کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ان سبھی افراد نے یوگ سادھنا آشرم میں ہندو دھرم کے رسم و رواج کے مطابق اپنا مذہب تبدیل کر لیا۔

Etv Bharat دس مسلم خاندانوں کے ستر افراد نے ہندو مذہب کیا اختیار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2023, 11:09 AM IST

Updated : Sep 24, 2023, 3:40 PM IST

مظفرنگر دس مسلم خاندانوں کے ستر افراد نے ہندو مذہب اختیار کیا

اترپردیش: اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے رہنے والے 10 مسلم خاندانوں کے 70 افراد نے ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔ مذہب تبدیل کرنے والے افراد کے مطابق ان سبھی خاندانوں نے 10 سال قبل ہندو مذہب چھوڑ کر مذہب اسلام اختیار کیا تھا۔ اس تعلق سے سڑنا آشرم کے آچاریہ نے بتایا کہ آج یوگ سادھنا آشرم بگرہ میں آکر مظفر نگر کے رہنے والے 70 افراد ہندو مذہب کے رسم و رواج کے مطابق ہندو بن گئے۔ ان میں مرد خواتین اور بچے سبھی شامل ہیں۔

سڑنا آشرم کے آچاریہ کا دعویٰ ہے کہ 10 سال قبل یہ لوگ بھٹک گئے تھے اور کسی کے بہکاوے میں آکر مذہب اسلام اختیار کر لیا تھا۔ انہیں آج ہندو رسم و رواج سے ہندو مذہب میں واپسی کرائی گئی۔ وہیں مذہب تبدیل کرنے والے خاندان کے لوگوں نے دعوی کیا کہ انہوں نے غربت سے پریشان ہوکر اور روزگار پانے کی لالچ میں اپنا مذہب تبدیل کیا تھا، لیکن جب وہاں بھی غریبی نے ساتھ نہیں چھوڑا تو ہم نے دوبارہ ہندو مذہب اختیار کر لیا۔

یہ بھی پڑھہیں: Child Trafficking اتر پردیش، بہار اور آندھرا پردیش سے زیادہ تر بچے اسمگل کیے جاتے ہیں، دہلی اسمگلنگ کا سب سے بڑا ٹھکانہ: رپورٹ

غور طلب ہے کہ تبدیلی مذہب کا یہ واقعہ ہفتہ کو اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں پیش آیا۔ اس معاملہ میں یشویر آشرم کے پجاری مرگیندر سنگھ کا نام سامنے آ رہا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی اترپردیش کے مختلف حصوں میں کئی آشرم اور سادھو غریب مسلمانوں کا مذہب تبدیل کرنے کی مہم چلا رہے ہیں، ان میں یشویر آشرم کا نام نمایاں طور پر سامنے آتا رہتا ہے۔ اس سے قبل بھی ایسے متعدد مسلمانوں کا مذہب تبدیل کرنے کا دعویٰ کیا جا چکا ہے۔

Last Updated : Sep 24, 2023, 3:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.