ETV Bharat / state

Madrasa Board Results : بارہ بنکی میں مدرسہ بورڈ کے امتحانات میں 61.11 فیصد طلباء کامیاب

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 10:38 PM IST

اترپردیش میں مدرسہ بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان منگل کے روز کیا گیا، وہیں بارہ بنکی میں اس مرتبہ کامیاب طلباء کا فیصد پہلے کے مقابلے مایوس کن رہا۔ UP Madrasa Board Results

مدرسہ بورڈ
مدرسہ بورڈ

بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں امسال مدرسہ بورڈ کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلباء کی تعداد میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ضلع میں مدرسہ بورڈ 2022 کے امتحانات میں ادیب کامل، ماہر، عالم اور فاضل کے امتحانات میں کل 2415 طلباء نے شرکت کی تھی۔ جس میں سے 1477 طلباء ہی کامیابی حاصل کرسکے ہیں، اس امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلباء کا 61.11 فیصد رہا جبکہ گزشتہ برس 75 فیصد طلباء کامیاب ہوئے تھے۔

بارہ بنکی میں مدرسہ بورڈ کے امتحانات میں 61.11 فیصد طلباء کامیاب

اساتذہ کے مطابق کووڈ کی وجہ سے بہتر پڑھائی نہیں ہوسکی، اور آن لائن پڑھائی کے لیے زیادہ تر بچوں کے پاس اسمارٹ فون نہیں تھا اسلیے ان کے نتائج متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: UP Madarsa Board Result: اترپردیش مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.