ETV Bharat / state

خواتین سینئر نیشنل ریسلنگ چیمپیئن شپ: ہریانہ کے پہلوانوں کا دبدبہ

author img

By

Published : Jan 31, 2021, 8:49 AM IST

تاج نگری میں منعقد 23 ویں خواتین سینئر نیشنل ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پہلے دن ہریانہ کی خاتون پہلوانوں کا دبدبہ رہا۔

wrestling-championship-organized-in-agra
خواتین سینئر نیشنل ریسلنگ چیمپیئن شپ: ہریانہ کے پہلوانوں کا دبدبہ

پروگرام کے افتتاح کے بعد لوگوں نے بہت دلچسپ مقابلے دیکھے۔ ہریانہ کی سونم نے 62 کلو گرام زمرے میں اولمپین ساکشی ملک کو شکست دی۔وہیں وزن کے دیگر تین زمرے میں ہریانہ کی پہلوان چیمپئن شپ میں پہلے نمبر پر رہیں۔

اتوار کے روز دوسرے دن ہریانہ کی خواتین پہلوانوں دیویہ کنکران، انشو ملک، پوجا دھندھیا اور سریتا مور اپنے وزن کیٹیگریز میں مظاہرہ کریں گی۔

خواتین سینئر نیشنل ریسلنگ چیمپیئن شپ: ہریانہ کے پہلوانوں کا دبدبہ

شکست کے بعد ساکشی میڈیا سے دور ہی رہیں، اور وہ کافی دیر تک اپنی شکست پر مایوس بیٹھی رہیں۔ ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک رہے تھے۔ کیوں کہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ سونم نے ساکشی کو شکست دے چکی ہے۔ ایسے میں اولمپکس سے قبل پھر سونم سے ملی شکست کے بعد ساکشی منتظمین کے بلانے پر اپنا ایوارڈ لینے کے لیے بھی نہیں پہنچی، میچ کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہوگئی۔

wrestling-championship-organized-in-agra
مقابلے کی شروعات
wrestling-championship-organized-in-agra
ساکشی مایوس

خواتین پہلوانوں کا مقابلہ دیکھنے کے لیے نوجوان، بزرگ اور خواتین بھی بڑی تعداد میں پہنچیں۔ بیٹیوں کے اولمپکس میں تمغہ لانے پر سونم کے والد پہلوان راجندر سنگھ کا کہنا ہے کہ جب سشیل میڈل لے کر آیا تو ہمارے بچوں نے کھیلنا شروع کیا۔ ہماری بھی ایک ہی خواہش ہے کہ بیٹی اولمپک میں تمغہ لے کر آئیں، آج اس نے بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم سب خوش ہیں۔ ہماری توجہ اب اولمپک پر ہے۔

wrestling-championship-organized-in-agra
ساکشی ملک کو سونم نے شکست دی

وہیں پہلوان انشو کے والد دھرم ویر ملک کا کہنا ہے کہ بیٹی پہلے بھی نیشنل چیمپیئن میں پہلا مقام حاصل کرچکی ہے، اب اولمپکس کی تیاریوں میں مصروف ہیں، تاکہ ہم اولمپکس میں میڈلز حاصل کرسکیں۔

wrestling-championship-organized-in-agra
فاتح پہلوان

23 ویں خواتین سینئر نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کا افتتاح ہفتے کے روز صبح اتراکھنڈ کی گورنر بے بی رانی موریہ نے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اسٹیج پر بیٹھ کر خواتین پہلوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ انہوں نے خواتین ریسلرز کو بہتر مستقبل کی مبارکباد بھی دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.