ETV Bharat / state

Annual Flower Show 2022 پھولوں کی نمائش کے شرکاء میں 143 انعامات تقسیم

author img

By

Published : Dec 26, 2022, 10:46 PM IST

پھولوں کی نمائش
پھولوں کی نمائش

معروف تعلیمی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سالانہ پھولوں کی نمائش کے پیش نظر دوروزہ ’پھول نمائش’تقریب کا اہتمام کیا گیا،اس تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،مذکورہ تعلیمی ادارہ کے انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔AMU Flower Show Concludes With Prize Distribution

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے زیر اہتمام گلستان سید پارک میں منعقدہ دو روزہ سالانہ ’گل داؤدی، کولیئس اور گلاب کے پھولوں کی نمائش کے اختتام پر الگ الگ زمروں کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے گئے۔دو روزہ پھولوں کی نمائش کی تقسیم انعامات تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے شرکت کی،اس موقع خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انواع و اقسام کے پھولوں کی نمائش لوگوں کے اندر فرحت کا احساس پیدا کرتی ہے۔ AMU Flower Show Concludes With Prize Distribution


گل داؤدی، کولیئس اور گلاب کے پھولوں کی اس نمائش میں مختلف زمروں میں جیسے 44 اوّل انعامات، 52 دوم انعامات اور 47 سوم انعامات دیئے گئے اور تقریباً 25 ہزار روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔

دو روزہ پھولوں کی نمائش میں صالحہ فاروقی رننگ کپ فار دی کوئین آف دی شو، وی سی لاج کو اور وائس چانسلر رننگ کپ برائے شو، گلستان سید کو دیا گیا۔ پروفیسر بی اے خان رننگ کپ برائے بیسٹ روز محمد مستقیم کو طاہر حسین (مما) رننگ کپ برائے بیسٹ کولیئس پی وی سی لاج کو اور انشومن بنسل رننگ کپ برائے بیسٹ سنگل ورائٹی آف کرسنتھیمم مشترکہ طور سے گلستان سید اور کمانڈنٹ 104 آر اے ایف کو دیا گیا۔

اس کے علاوہ بی ایچ ہاشمی رننگ کپ برائے بیسٹ ڈبل کرسنتھیمم وی سی لاج کو، پروفیسر سہیل احمد رننگ کپ فار ہائیسٹ پوائنٹ گلستان سید کو اور صفدر عباس میموریل رننگ کپ فار دی بیسٹ ایگزہبیٹ اِن کلاس جی، وی سی لاج کو پیش کیا گیا۔

پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز، مہمان اعزازی فنانس آفیسر پروفیسر محمد محسن خاں، ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر عبدالعلیم، پروفیسر وضاحت حسین، پروفیسر عارف انعام، پروفیسر نعیمہ گلریز، ڈاکٹر اختر انعام، پروفیسر حماد عثمانی، پروفیسر انور شہزاد، ڈاکٹر شمس الزماں اور ذیشان احمد کے بدست ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے گئے۔

ممبر انچارج لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ اور نمائش کے سکریٹری پروفیسر ذکی انور صدیقی نے پروگرام کی نظامت کی اور فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا۔ نمائش کے کنوینر، ایسوسی ایٹ ممبر انچارج ڈاکٹر طارق آفتاب نے اظہار تشکر کیا۔

مزید پڑھیں:Annual Chrysanthemum 2022 اے ایم یو میں کریسنتھیمم، کولیئس اور گلاب کے پھولوں کی نمائش کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.