ETV Bharat / state

Protest Against Principal in Udhampur: ادھم پور میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکینڈری اسکول کی پرنسپل کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 5:15 PM IST

Private Teachers Association Udhampur and owners of private schools protest against the Principal of Government Girls High Secondary School
پور میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکینڈری اسکول کی پرنسپل کے خلاف احتجاج

پرائیویٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کے اراکین اور نجی اسکولوں کے مالکان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری اسکول کی پرنسپل کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ Private Teachers Association Udhampur and owners of private schools protest against the Principal of Government Girls High Secondary School

ضلع ادھمپور: پرنسپل پون سنگھ سلاتھیا نے سنہ 2021-22 کے اسکول کے رزلٹ کے عوض مبینہ طور پر رشوت کا مطالبہ کیا۔ اسی لیے ٹیچرز اور پرائیوٹ اسکولوں کے مالکان نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ اسکول کے اساتذہ اور مالکان کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نجی اسکولوں کے ممبران اور مالکان اسکول کے باہر جمع ہوئے اور اسکول کے سامنے گیٹ پر احتجاج کیا۔

انہوں نے چیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او) ادھم پور کے خلاف نعرے بازی کی۔ اجے گپتا نے الزام عائد کیا کہ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن (ڈی ایس ای) جموں کے اصولوں اور حکم کے مطابق مرمت کی تمام رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے باوجود پرنسپل جان بوجھ کر انہیں ہراساں کر رہا ہے تاکہ وہ رزلٹ اور سرٹیفیکٹ کے لیے رشوت طلب کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پرنسپل پر پہلے سے ہی کئی الزامات ہیں اور اس کے خلاف کچھ انکوائریاں ابھی بھی زیر تفتیش ہیں۔

پور میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکینڈری اسکول کی پرنسپل کے خلاف احتجاج

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سلاتھیا پرائیویٹ اسکول کے مالکان سے اسکول کے رزلٹ کے لیے رشوت کا مطالبہ کیا جارہا ہے جو ایک معمول کا معاملہ ہے۔ پی ٹی اے نے حکومت سے درخواست کی کہ ایسے افسر کے خلاف جلد از جلد کارروائی کی جائے۔ اور پرنسپل کو موجودہ تعیناتی کی جگہ سے تبدیل کیا جائے گا۔

اسی موقع پر جب چیف ایجوکیشن آفیسر ادھمپور سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ان کی نظر میں آیا ہے اور اس کی جانچ کی جائے گی۔ اگر تحقیقات میں پرنسپل قصوروار پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی ادھم پور شہر کے لوگوں نے بھی کہا کہ ایسے افسران کو اس جگہ پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Silent Protest By Students in Udhampur: گورنمنٹ نرسنگ کالج ادھمپور کے طلبا کا خاموش احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.