ETV Bharat / state

ریاستی حکومت کے خلاف پی ایچ ای ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 9:17 AM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ڈسٹرکٹ واٹر پاور ڈپارٹمنٹ آفس کے پی ایچ ای ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ملازمین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

ریاستی حکومت کے خلاف پی ایچ ای ملازمین کا احتجاج
ریاستی حکومت کے خلاف پی ایچ ای ملازمین کا احتجاج

ملازمین نے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جموں میں محکمہ جل شکتی کے عارضی کارکن نے خودکشی کرلی۔اس کے پانچ بچے ہیں، جن کی زندگی مشکل میں پڑ گئی ہے۔

انہوں نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب حکومت سے وقت پر تنخواہ نہیں ملی اور اسی وجہ سے اس نے خود کشی کی۔

ریاستی حکومت کے خلاف پی ایچ ای ملازمین کا احتجاج

جموں وکشمیر کے تمام عارضی ملازم پریشانیوں کا شکار ہیں، لیکن حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں اضافہ

انھیں صرف ایک ماہ کی تنخواہ ملی ہے، جس کی وجہ سے اس کے اہل خانہ پر بحران پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد سے جلد ان کے مطالبات پورا کریں ورنہ وہ لوگ ریاستی سطح پر مظاہرہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اور آئندہ 15 مارچ 2021 سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.