ETV Bharat / state

جموں سرینگر قومی شاہراہ ایک بار پھر بند، مسافر پریشان

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 5:11 PM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ ایک بار پھر بند، مسافر پریشان
جموں سرینگر قومی شاہراہ ایک بار پھر بند، مسافر پریشان

جموں سری نگر قومی شاہراہ کو نقل و حرکت کے لئے ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مسافر سمیت دیگر افراد کافی پریشان ہیں۔

جموں سری نگر قومی شاہراہ کو نقل و حرکت کے لئے ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔ کل سے جموں وکشمیر میں مسلسل بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ میں رامبن اور بانیہال کے درمیان تودے گرنے سے یہ راستہ بند کر دیا گیا۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ ایک بار پھر بند، مسافر پریشان

ادھم پور میں 500 سے 600 گاڑیاں پھنس گئیں۔ اس میں مسافر بھی شامل ہیں۔ یہاں پر چھ سو سے سات سو کے قریب نوجوان جو کشمیر میں فوج کی بھرتی کے لیے جا رہے تھے، وہ بھی اس راستے میں پھنس گئے۔

انہوں نے ایل جی سے اس بھرتی کو آگے بڑھانے کی اپیل کی ہے تاکہ ان کے مستقبل کو بہتر بنایا جاسکے۔ کچھ نوجوان ایسے بھی جنکی عمر زیادہ ہو جائے گی اور وہ فوج میں بھرتی نہیں ہو پائیں گے۔ اس کو لیکر وہ اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔تاہم محکمہ ٹریفک پوری کوشش کر رہا ہے کہ جلد سے جلد جموں سرینگر قومی شاہراہ کوکھول دیا جائے۔

سڑک کی بندش کی وجہ سے کشمیر کی طرف اشیائے ضروریہ کی قلت بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس کے پیش نظر جے کے یو ٹی انتظامیہ بھی جلد سے جلد جموں سرینگر قومی شاہراہ کو کھولنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں سری نگر قومی شاہراہ پھنسے ٹرک ڈرائیوروں کی پریشانی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.