ETV Bharat / state

ادھم پور: ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 10:29 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی 65ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ادھم پور: ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت
ادھم پور: ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت

بھارت کےا ٓئین ساز بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو آج ملک کے ہر حصے میں یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

ادھم پور کے جکھاینی امبیڈکر چوک پر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت

ہر برس 6 دسمبر کو بھارت رتن بابا بھیم راؤ امبیڈکر برسی منائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:بابری مسجد کیس: 1528 تا 2017 کے درمیان کیا ہوا؟

اس دن کا اہتمام مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں بھی کرتی ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں انہیں اچھے الفاظ میں یاد کیا۔

یہاں 'امبیڈکر ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ' کے ارکارن نے پروگرام میں شریک ہوئے اور بابا صاحب کے مجسمے کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔

گووند چلوتر کی صدارت میں پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

گووند چلوتر نے اس موقع پر کہا کہ آج بھی بھارت رتن بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے بتائی ہوئی راہ پر چلنے کی ضرورت ہے۔

گووند چلوتر نے اس موقع پر کہا کہ باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر 14 اپریل 1891 کو پیدا ہوئے تھے اور 6 دسمبر 1956 کو ان کا انتقال ہوا تھا۔

بھارت رتن بابا بھیم راؤ امبیڈکر کا تیار کردہ آئین ملک میں نافذ ہے، جس میں ہر شہری کے بنیادی حقوق کی حفاظت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں بابا صاحب کے بنائے ہوئے آئین کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہیں، جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.