ETV Bharat / state

ادھم پور: علاقے میں سالانہ کوکون منڈی لگی

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 5:24 PM IST

منڈی لگنے سے کسانوں میں خوشی ہے۔ انہیں امید ہے کہ ہر برس کی طرح اس برس بھی انہیں کوکون کے اچھے دام ملیں گے۔

علاقے میں سالانہ کوکون منڈی لگی
علاقے میں سالانہ کوکون منڈی لگی

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں گرمی کے موسم میں لگنے والی سالانہ منڈی آج سیریکلچر محکمہ میں شروع ہو گئی۔ منڈی میں ضلع کے دور دراز علاقوں سے کوکون کسانوں نے حصہ لیا اور اپنے کوکون کو فروخت کیا۔

علاقے میں سالانہ کوکون منڈی لگی

یہاں ہر برس انتظامیہ کی جانب سے سوکھے کوکون کے لیے منڈی لگائی جاتی ہے جس میں کسان اپنے کوکون کو اچھے داموں پر بیچتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ادھم پور میں کسان پکھواڑہ میلا

خیال رہے کہ اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے منڈی لگنے میں کافی دیر ہو چکی ہے جس کی وجہ سے کوکون کسان پریشان ہو رہے تھے لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان کی پریشانیوں کو سنجیدگی سے سمجھا گیا اور آخر کار منڈی لگا دی گئی۔ وہیں منڈی لگنے سے کسانوں میں خوشی ہے۔ انہیں امید ہے کہ ہر برس کی طرح اس برس بھی انہیں کوکون کے اچھے دام ملیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.