ETV Bharat / state

'حضورآباد میں بی جے پی کی جیت کے لیے متحد ہوکر کام کریں'

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 7:18 AM IST

حضورآباد میں منعقدہ ایک پروگرام میں بی جے پی کے رہنما ایم ایل اے رگھونندن راؤ نے کہا کہ حضورآباد میں آنے والے ضمنی انتخابات میں زعفرانی جھنڈا لہرانا ہے۔ اس لئے پارٹی کے تمام کارکنان یکجہتی سے کام کریں۔

'حضورآباد میں بی جے پی کی جیت کےلیے متحد ہوکر کام کریں'
'حضورآباد میں بی جے پی کی جیت کےلیے متحد ہوکر کام کریں'

حضورآباد ان دنوں تلنگانہ اور ملک میں سرخیوں میں ہے۔ تلنگانہ کے سابق وزیر صحت ایٹالہ راجندر کی ٹی آر ایس سے علاحدگی اور بی جے پی میں شمولیت کے بعد ہر روز حکمراں اور اپوزیشن بی جے پی کے رہنما عوام کو راغب کرنے میں مصروف ہیں۔

حضورآباد میں منعقدہ ایک پروگرام میں بی جے پی کے رہنما ایم ایل اے رگھونندن راؤ نے کہا کہ حضورآباد میں آنے والے ضمنی انتخابات میں زعفرانی جھنڈا لہرانا ہے۔ اس لئے پارٹی کے تمام کارکنان یکجہتی سے کام کریں، ساتھ ہی تنقیدوں سے گریز کریں۔

انھوں نے وزیر اعلیٰ کے سی آر پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کے سی آر نے کہا کہ رعیتو بندھو اسکیم کی رقم فون کی ٹن ٹن کی آواز کے ساتھ ہی کسان کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوجاتی ہے اس پر کہا کہ اسی طرح الیکشن کے وقت بھی اسی طرح کی آواز سے ایٹالہ راجندر کے لیے بی جے پی کے نام پر ووٹ پڑنے چاہیے۔

حیدرآباد سے آئے بی جے پی کے سینئر رہنما جتیندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹالہ راجندر ایک عظیم پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جو ملک کے لئے کام کرتی ہے اور ایک عظیم رہنما وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں کام کررہی ہے۔ اس میں شامل ہونا بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اس تقریب میں ایٹالہ راجندر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ آنے والے انتخابات میں جیت سچائی کی ہوگی۔ حضورآباد کے عوام کی جیت ہوگی۔ 'میں حضورآباد اسمبلی علاقہ کے عوام کے لیے پہلے بھی تھا، اب بھی ہوں اور آگے بھی رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:اُردو یونیورسٹی، فاصلاتی کورسز کے سالانہ امتحانات کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.