ETV Bharat / state

Telugu Film Industry Workers Protest: اجرت میں اضافے کا مطالبہ، تیلگو فلم انڈسٹری کے ورکرز کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 22, 2022, 1:03 PM IST

تیلگو فلم انڈسٹری کے ورکرز نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ مکان کے کرائے، ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم ان کی اجرتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا ہے۔ Telugu Film Industry Workers Protest

تیلگو فلم انڈسٹری کے ورکرز کا احتجاج
تیلگو فلم انڈسٹری کے ورکرز کا احتجاج

اجرت میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے تلگو فلم انڈسٹری کے ورکرز نے احتجاج کیا۔حیدرآباد کے علاقہ جوبلی ہلز میں واقع فلم فیڈریشن کے دفتر کے باہر ان ورکرز نے احتجاج کیا۔اس احتجاج میں مختلف یونینوں کے ارکان نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔اس موقع پر ان ورکرز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے چار سال سے اجرتوں میں اضافہ نہ کئے جانے پر شدید برہمی کااظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ اجرتوں میں اضافہ نہ کئے جانے کی وجہ سے ان کو کئی معاشی مسائل کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ مکان کے کرائے، ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم ان کی اجرتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا ہے۔یہ کہتے ہوئے کہ وہ کم اجرت کی وجہ سے اپنے بچوں کی اسکول فیس بھی دینے کے موقف بھی نہیں ہیں، انہوں نے ان کے مطالبہ کو فوری قبول کرنے پرزوردیتے ہوئے نعرہ بازی کی۔بڑی تعداد میں ورکرز کے احتجاج کے پیش نظر پولیس کی بھاری تعداد کو وہاں تعینات کردیاگیا تھا۔اس احتجاج میں فلم سازی کے 14شعبوں سے وابستہ ورکرز نے حصہ لیاجنہوں نے فلم شوٹنگس سے دوری اختیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔یہ ورکرس پروڈیوسرس سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ان کے لئے مناسب اجرتوں کو فراہم کرنے کو یقینی بنایاجائے تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کے مسائل کو نظرانداز کیاجارہا ہے۔ان ورکرز کے ہڑتال کے لئے قواعد کے مطابق پیشگی فلم چیمبر کو نوٹس دینی ہوتی ہے تاہم فلم چیمبر کے صدر کے راما کرشنا نے کہا کہ ان ورکرز کی طرف سے ان کو کوئی نوٹس نہیں ملی ہے۔ Telugu Film Industry Workers Protest

یہ بھی پڑھیں: Big B and SRK Together in Don 3: : کیا 'ڈان تھری' میں شاہ رخ اور امیتابھ بچن ساتھ نظر آئیں گے؟

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.