ETV Bharat / state

United Muslim Forum یونائیٹڈ مسلم فورم نے آئی ٹی وزیر کے ٹی آر کے سامنے مسلمانوں کے مسائل اٹھائے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 7:57 AM IST

حیدرآباد میں یونائٹیڈ مسلم فورم کی جانب سے مسلمانوں کے حل طلب مسائل پر سیاسی جماعتوں سے یقین دہانی حاصل کرنے کے پہلے مرحلہ کے طور پر یونائیٹڈ مسلم فورم نے آئی ٹی وزیر کے ٹی آر سے ملاقات کی اور ان کے سامنے مسلمانوں کے مسائل اٹھائے۔

United Muslim Forum
United Muslim Forum

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس کے کارگزار صدر و وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راؤ سے یونائیٹیڈ مسلم فورم کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران فورم کے ذمہ داروں نے وزیر موصوف کو مسلم مسائل کی یکسوئی کے لیے مطالبات پر مشتمل تفصیلی نمائندگی حوالے کی۔ وزیر تارک راما راؤ سے ملاقات کرنے والوں میں مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، ضیاء الدین نير، مولانا سید مسعود حسین مجتهدی، مولانا سید ظہیر الدین علی صوفی قادری، سید منیر الدین احمد مختار، مولانا سید فضل الله قادری الموسوی، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری، مولانا شفیق عالم خان جامعی، مولانا ظفر احمد جمیل حساسی، مولانا سید وصی الله قادری نظام پاشاه، مولانا خواجه شجاع الدین افتخاری، حقانی پاشاہ، بادشاه محی الدین، مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری، ڈاکٹر نظام الدین اور دوسرے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

United Muslim Forum Meeting تلنگانہ میں مسلمانوں کے مسائل کو لے کر یونائٹیڈ مسلم فورم کا اہم اجلاس

واضح رہے کہ تلنگانہ ریاست میں 30 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر مسلم تنظیمیں بھی سرگرم ہو گئی ہیں۔ حیدرآباد میں یونائٹیڈ مسلم فورم کی جانب سے ایک روز قبل ہی اجلاس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں طے کیا گیا تھا کہ مسلمانوں کے حل طلب مسائل پر سیاسی جماعتوں سے تیقنات حاصل کرنے کے بعد ہی کسی بھی جماعت کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ یونائیٹیڈ مسلم فورم کا ماہانہ اجلاس خانقاہ حضرت شاہ خاموش نامپلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بھارت و ریاست کے موجودہ حالات پر تفصیلی طور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ فلسطین میں مغربی ممالک کی تائید سے اسرائیلی بربریت کی سخت مذمت بھی کی گئی۔ یاد رہے کہ تلنگانہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر متفقہ طور پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے تمام امیدواروں کی تائید کا اعلان کیا گیا۔ ریاست کے دیگر اسمبلی حلقوں میں ووٹوں کی تقسیم کو روکنے فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار میں آنے سے روکنے حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مسلمانوں کے مسائل پر مشتمل مطالبات تیار کر کے انہیں حل کرنے سیاسی جماعتوں کے ذمہ داروں سے تیقن لینے کے بعد ہی تائید کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.