ETV Bharat / state

حیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر آئی ٹی کے چھاپے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 12:42 PM IST

Updated : Nov 13, 2023, 2:39 PM IST

ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ اسی دوران دار الحکومت حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے چھاپے مارے گئے ہیں۔

IT Raids
IT Raids

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں آئی ٹی کے چھاپوں نے ایک بار پھر ہلچل مچا دی ہے۔ آئی ٹی حکام نے ایک سرکردہ فارما کمپنی پر چھاپہ مارا ہے۔ انکم ٹیکس حکام نے شہر کے 15 مقامات پر بیک وقت یہ چھاپے مارے ہیں۔ آئی ٹی حکام نے وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے رشتہ داروں کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی۔ گچی باؤلی میں حکام نے فارما کمپنی کے سی ای او، چیئرمین اور کمپنی ڈائریکٹرز کے گھروں کی بھی تلاشی لی ہے۔ انہوں نے مالیاتی امور سے متعلق ریکارڈس کی جانچ کی۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس کی چوری کی اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں جھڑپ

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں انکم ٹیکس کی جانب سے مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ کانگریس نے انکم ٹیکس کے ان چھاپوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی آر ایس کی ریاستی حکومت کو انتخابات میں شکست کا خوف ہے جس کے بناء پر انکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ حیدرآباد میں کانگریس رہنماوں کے گھروں اور ان کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے تھے۔ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی مہم تیزی سے جاری ہے۔

Last Updated : Nov 13, 2023, 2:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.