ETV Bharat / state

Fire Breaks out in Hyderabad حیدرآباد میں عمارت میں شارٹ سرکٹ، تین بائیکس جل کر خاکستر

author img

By

Published : Nov 10, 2022, 10:25 AM IST

شہرحیدرآباد کے جگت گری گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود کی کملاپرسنا نگرکالونی میں ایک عمارت میں گذشتہ شب شارٹ سرکٹ کے سبب تین بائیکس اور ایک سائیکل جل کر خاکستر ہوگئے۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Fire Breaks out in Hyderabad

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے جگت گری گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود کی کملاپرسنا نگرکالونی میں ایک عمارت میں گزشتہ شب شارٹ سرکٹ کے سبب تین بائیکس اور ایک سائیکل جل کر خاکستر ہوگئے۔ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں آگ کے ساتھ کثیف دھویں کے ساتھ ہی عمارت میں رہنے والے افراد خوفزدہ ہوگئے جنہوں نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ Fire Breaks out due to Short circuit in Hyderabad

پولیس نے فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو اس خصوص میں چوکس کیا اور فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ اس واقعہ میں گاڑیاں جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئیں۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔عمارت میں رہنے والوں نے اس واقعہ کا ویڈیو اپنے سل فونس میں قید کرلیا جو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں چنگاریاں نکل رہی ہیں جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی شکل اختیار کرلی۔ Fire Breaks out in Hyderabad

یہ بھی پڑھیں: Blaze In Mandi منڈی میں تین منزلہ رہائشی مکان میں آتشزدگی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.