ETV Bharat / state

حیدرآباد:سافٹ ویر کمپنیوں کے ملازمین کی دفاتر واپسی، ٹریفک میں اضافہ

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 2:11 PM IST

Updated : Sep 23, 2021, 3:50 PM IST

تلنگانہ کے دارالحکومت میں 1300سافٹ ویر کمپنیاں کام کرتی ہیں جہاں پر تقریبا 6لاکھ ملازمین خدمات انجام دیتے ہیں۔حکومت کی جانب سے بھروسہ دلائے جانے کے بعد کمپنیوں کے مالکین نے دفاتر میں کام کاج کا آغاز کردیا ہے جو پہلے گھروں سے کیاجارہا تھا۔ان کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو میل کرتے ہوئے کمپنیوں کو کام کے لئے آنے کی ہدایت دی جس کے بعد دفاتر سے کام کا آغاز کردیاگیا۔

ٹریفک میں اضافہ
ٹریفک میں اضافہ

گھر سے کام کے بجائے سافٹ ویر کمپنیوں کے ملازمین کی دفتر واپسی ہورہی ہے جس کے نتیجہ میں شہر حیدرآباد کے علاقوں گچی باولی اور ہائی ٹیک سٹی کی سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ان دونوں علاقوں میں کئی آئی ٹی کمپنیاں ہیں۔

کورونا وبا کی وجہ سے تقریبا 18ماہ سے یہ ملازمین اپنے گھروں سے ہی کام کررہے تھے تاہم ان کی اب دفاتر کو واپسی پر ہائی ٹیک سٹی،گچی باولی، آئی ٹی کاریڈار اور دیگر روٹس پر ٹریفک دیکھی جارہی ہے۔

تلنگانہ کے دارالحکومت میں 1300سافٹ ویر کمپنیاں کام کرتی ہیں جہاں پر تقریبا 6لاکھ ملازمین خدمات انجام دیتے ہیں۔حکومت کی جانب سے بھروسہ دلائے جانے کے بعد کمپنیوں کے مالکین نے دفاتر میں کام کاج کا آغاز کردیا ہے جو پہلے گھروں سے کیاجارہا تھا۔ان کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو میل کرتے ہوئے کمپنیوں کو کام کے لئے آنے کی ہدایت دی جس کے بعد دفاتر سے کام کا آغاز کردیاگیا۔

انفوسس، ٹی سی ایس،وپرو کمپنیوں نے بھی حیدرآبادمیں اپنے دفاتر کو کھول دیا ہے جس سے نانک رام گوڑہ،گچی باولی، ہائی ٹیک سٹی،مادھاپور، فائنانشیل ڈسٹرکٹ علاقوں میں ہوٹلوں، سڑکوں پر کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے، ہاسٹلس اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مائنڈ اسپیس آفس میں ابتدا میں پہلاکورونا کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے اب تک کورونا سے خوفزدہ ملازمین دفاتر کے بجائے گھروں سے ہی کام انجام دے رہے تھے۔

کورونا کے انسداد کے لئے ٹیکہ اندازی کے بعد اب گھروں کے بجائے دفاتر سے کام کاج کا آغازکیاگیا ہے۔بعض کمپنیوں نے ہفتہ میں دومرتبہ کام کرنے کیلئے دفتر آنے کی ہدایت دی ہے تاہم ایسی بھی بعض کمپنیاں ہیں جنہوں نے گھروں سے ہی کام کرنے کو توسیع دی ہے۔کافی عرصہ کے بعد دفاتر آکر کام کرنے والے آئی ٹی اور سافٹ ویر کمپنیوں کے ملازمین نے مسرت کااظہارکیا ہے۔

مزید پڑھیں:

حیدرآباد: ٹینک بنڈ پر ہر اتوار کو ٹریفک پابندی

ان ملازمین کے کام پر واپس ہونے پر اس علاقہ کی ہوٹلوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر لگائی جانے والی کھانے پینے کے اشیا کی دکانات کے مالکین نے مسرت کااظہار کیا ہے کیونکہ ان ملازمین کی کام پر واپسی سے ان کو فائدہ ہورہا ہے۔

یواین آئی

Last Updated : Sep 23, 2021, 3:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.