ETV Bharat / state

Gold Seized at Hyderabad Airport حیدر آباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر سونا ضبط

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 12:38 PM IST

حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر سونا ضبط
حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر سونا ضبط

حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم کے عہدیداروں نے ایک مسافر کے پاس سے 823 گرام سونا ضبط کیا۔ پولیس مسافر سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ Gold Seized at Shamshabad Airport

حیدرآباد: زیر جامہ چھپا کر لائے گئے سونے کو شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے دبئی سے حیدرآباد پہنچے ایک مسافر کے پاس سے ضبط کیا۔ یہ مسافر کل شب فلائٹ نمبر Ek528کے ذریعہ تلنگانہ کے دارالحکومت پہنچا تھا۔ اس کے پاس سے 823 گرام سونا جو دو پیاکٹس میں لایا گیا تھا ضبط کیا گیا۔ اس سونے کی مالیت 47 لاکھ روپئے بتائی جا رہی ہے۔ پرانا شہر سے تعلق رکھنے والے اس مسافر سے کسٹم کے عہدیدار اس ضبط سونے کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ ایر انٹلی جنس یونٹ حیدرآباد کسٹم نے ایک اطلاع پر یہ کارروائی کی۔ کسٹم کے عہدیدار اس معاملہ کی جانچ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Gold Seized at Shamsabad Airport: شمس آباد ایرپورٹ پر 3.50 کروڑمالیت کا سونا ضبط

واضح رہے کہ جنوبی ہند کے اس سرکردہ ایرپورٹ پر حالیہ دنوں کے دوران سونے کی اسمگلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا تاہم کسٹم کے عہدیداروں کی چوکسی کے سبب بڑے پیمانہ پر سونے کی ضبطی کی جارہی ہے۔ گزشتہ 23 فروری کو حیدر آباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آر جی آئی اے) پر 7 کروڑ روپے کا سونا ضبط کیا گیا۔ یہ سونا چار غیر ملکی مسافروں سے ضبط کیا گیا، جو شارجہ کے راستے حیدرآباد پہنچے تھے۔ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے ایئر انٹیلی جنس افسران نے اس معاملے میں چار سوڈانی شہریوں کو گرفتار کیا۔ مزید کارروائی کرتے ہوئے اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اس سے قبل منگلورو انٹرنیشنل ایئرپورٹ (MIA) پر ایک مسافر سے تقریباً 16 گرام سونا ضبط کیا گیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.