ETV Bharat / state

Gold Seized at Hyderabad Airport ایمرجنسی بیٹری میں چھپا کر لایا گیا سونا شمس آباد ایئرپورٹ پر ضبط

author img

By

Published : May 24, 2023, 1:29 PM IST

ایمرجنسی بیٹری میں چھپاکر لایا گیا سونا شمس آباد ایئرپورٹ پر ضبط
ایمرجنسی بیٹری میں چھپاکر لایا گیا سونا شمس آباد ایئرپورٹ پر ضبط

حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے محکمہ کسٹم کی ایک ٹیم نے سونے کی اسمگلنگ کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ اس کے قبضے سے 2915 گرام سونا ضبط کیا گیا۔ Man Arrested With Gold at Shamshabad Airport

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے تاہم کسٹم کے حکام کی چوکسی کی وجہ سے زرد دھات کی اسمگلنگ کے واقعات کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔ کسٹم حکام نے گذشتہ شب ایمرجنسی بیٹری میں چھپاکر لائے گئے سونے کو ضبط کر لیا ہے۔ ایک اطلاع پر کسٹم کے ایرانٹلی جنس یونٹ کے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے ایمریٹس کی فلائٹ EK-524 کے ذریعہ کل شب تقریبا تین بجے حیدرآباد پہنچے اس مسافر کے سامان کی تلاشی لی۔ اس کے سامان میں موجود ایمرجنسی لائٹ کو کھولنے پر بیٹری کی شکل میں لائے گئے اس زرد دھات کا پتہ چلا بعد ازاں اس 1,81,60,450 روپے مالیت کے 2915 گرام سونے کو ضبط کر لیا گیا اور اس مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار مسافر سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایا جا سکے کہ کس کے کہنے پر اس نے سونے کی اسمگلنگ کی کوشش کی تھی۔ اس مسافر کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ سے ہے۔ واضح رہے ایک ہفتہ قبل ریاض سے آئے ایک مسافر کو حیدرآباد ایئرپورٹ پر 67 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 14 سونے کی راڈ لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ مسافر کے سامان کی مکمل جانچ پر 24 کیرٹ خالص سونے کی 14 راڈ ایک ایمرجنسی لائٹ کی بیٹری کے اندر چھپائی گئی تھیں، جنہیں مسافر نے اپنے سامان میں رکھا تھا۔ برآمد شدہ سونے کی سلاخوں کا کل وزن 1287.6 گرام ہے جس کی مالیت 67,96,133 روپے ہے۔ کسٹمز نے اسمگل شدہ سونا قبضے میں لے لیا ہے۔ مسافر کو انڈین کسٹم ایکٹ 1962 کے تحت گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Gold seized at Shamshabad Airport شمس آباد ایرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.