ETV Bharat / state

Firing and Looting Case: سدی پیٹ ضلع میں فائرنگ کے بعد رقم لے کر فرارہونے والے ملزمین گرفتار

author img

By

Published : Feb 7, 2022, 5:00 PM IST

پولیس نے تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں کار ڈرائیورپرفائرنگ Firing on Car Driver کرتے ہوئے کارمیں رکھی بھاری رقم لے کر فرار ہونے کے معاملہ Escape with a Large Sum of Money میں تین ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

سدی پیٹ ضلع میں فائرنگ کے بعد رقم لے کر فرارہونے والے ملزمین گرفتار
سدی پیٹ ضلع میں فائرنگ کے بعد رقم لے کر فرارہونے والے ملزمین گرفتار

تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں پیش آئے اس واقعے میں کارڈرائیور زخمی ہوگیاتھا۔پولیس نے بتایاکہ اصل ملزم 26سالہ راجو سائی کمار سمیت دیگر دو کو گرفتار کیاگیا ہے۔ملزمین کے پاس سے 34لاکھ روپئے کی رقم برآمد کرلی گئی An Amount of Rs 34 Lakh Was Recovered from The Accused اور بقیہ رقم ملزمین نے خرچ کرلی۔پولیس نے جرم میں استعمال بندوق کو بھی ضبط کرلیا Police Confiscated The Gun اور پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ ملزمین کے پاس یہ بندوق کہاں سے آئی؟اس واقعہ کے ساتھ ہی پولیس کی خصوصی ٹیمیں ملزمین کی گرفتاری کے لئے تشکیل دی گئی تھیں۔

31جنوری کو ضلع کے رجسٹریشن آفس کے قریب کار ڈرائیور پر گولی چلاتے ہوئے کار میں رکھی 43.50لاکھ روپئے کی رقم لے کر ملزمین فرار ہوگئے تھے۔ضلع کے چریال منڈل کے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والے نرسیا نے ہوزنگ بورڈ کالونی میں رہنے والے سریدھر کو اپنا پلاٹ 60لاکھ روپئے میں فروخت کیاتھااور اس پلاٹ کی قیمت اقساط میں ادائیگی کا معاہدہ دونوں میں طئے پایا تھا۔نرسیا اپنے ڈرائیور کے ساتھ کار میں رجسٹریشن کے دفتر کو آیا تھاتاکہ رقم کی آخری قسط لی جاسکے اور اس پلاٹ کا رجسٹریشن کروایاجاسکے ۔

یہ بھی پڑھیں:Campaign against Snatchers in Noida: جھپٹ ماروں کے خلاف مہم، موبائل چھیننے والا گروہ پکڑا گیا

سریدھر نے 43.50لاکھ روپئے کی رقم ادا کی اورنرسیا، رجسٹریشن کے دفتر کے اندرگیا۔ اسی دوران نامعلوم افراد جو ماسک پہنے ہوئے تھے، بائیک پر وہاں پہنچے اورکارسے رقم نکالنے کی کوشش کی۔ان کودیکھ کر کار ڈرائیور نے کار کو آگے بڑھایا اسی دوران ان افراد نے کار کے شیشوں پر فائرکیا۔ڈرائیور نے یہ دیکھ کر چیخ وپکار شروع کی تاہم ان ملزمین ڈرائیور پر فائرنگ کرتے ہوئے یہ رقم لے کر فرارہوگئے تھے۔ اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے ملزمین کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔


یواین آئی


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.