ETV Bharat / state

Congress Party in Telangana کانگریس کی تلنگانہ میں انتخابی مہم میں شدت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2023, 2:21 PM IST

ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ Telangana Assembly Elections

Telangana Assembly Elections
Telangana Assembly Elections

حیدرآباد: تلنگانہ میں اس مرتبہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے کانگریس نے اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔پارٹی کی طرف سے قومی رہنماوں راہل گاندھی، ملکارجن کھرگے نے پہلے مرحلہ میں انتخابی مہم چلائی۔ علاوہ ازیں پارٹی کے سینئر لیڈران اضلاع میں بڑے پیمانہ پرشدت کے ساتھ مہم چلارہے ہیں۔119رکنی تلنگانہ اسمبلی کے 100حلقوں کیلئے کانگریس نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی نے ایک حلقہ سی پی آئی کے لئے چھوڑا ہے جبکہ بقیہ 18حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا جلد اعلان متوقع ہے۔کوڑنگل اسمبلی حلقہ سے پارٹی کے ریاستی سربراہ ریونت ریڈی مقابلہ کررہے ہیں۔وہ حلقہ کاماریڈی سے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خلاف بھی امیدوار ہیں۔

وہیں دوسری جانب تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم علاقہ میں حکمران جماعت بی آر ایس اور کانگریس کے کارکنوں میں بحث وتکرار اور تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں علاقہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔ اس موقع پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے ان دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو منتشر کردیا۔ ابراہیم پٹنم میں کانگریس اور بی آر ایس کے کارکن اپنی اپنی جماعتوں کے امیدواروں کے حق میں مہم چلارہے تھے۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ انتخابات: دوسرے دن پرچہ نامزدگیوں کا عمل جاری

پرانے پولیس اسٹیشن کے قریب دونوں جماعتوں کے کارکنوں کا آمنا سامنا ہوا جس پر دونوں گروپوں کے درمیان بحث وتکرارہوگئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تصادم کی شکل اختیار کرلی۔ کانگریس اور بی آر ایس پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں میں دھکم پیل بھی دیکھی گئی۔صورتحال کو بے قابو ہوتا دیکھ کر وہاں موجود پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے لیڈروں اور کارکنوں کے جذبات کو سرد کیا اور ان کو منتشر کرتے ہوئے حالات کو بگڑنے سے روک دیا۔اس واقعہ سے علاقہ میں کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.