ETV Bharat / state

Congress Rally in Hyderabad: سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ، حیدرآباد میں کانگریس کی ریلی

author img

By

Published : Jul 21, 2022, 2:46 PM IST

کانگریس رہنماؤں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت گاندھی خاندان کے ساتھ مخاصمت کررہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی ہٹاؤ۔دیش بچاؤ کے نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔ Congress Rally in Hyderabad

سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ کے خلاف حیدرآباد میں کانگریس کی ریلی
سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ کے خلاف حیدرآباد میں کانگریس کی ریلی

تلنگانہ: سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ کے خلاف شہر حیدرآباد میں کانگریس کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں پارٹی کے اہم لیڈروں نے شرکت کی اور ای ڈی کے اس قدم کو نامناسب قرار دیا۔ شہر کی نیکلس روڈ پر اندرا گاندھی کے مجسمہ کے قریب احتجاج کیاگیا۔ Congress Rally in Hyderabad

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی، سی ایل پی لیڈر ملوبھٹی وکرامارکا اور کانگریس کے دیگر لیڈران ریلی کی شکل میں ای ڈی کے دفتر تک پہنچے۔ پولیس نے کانگریس کی ریلی کو بعض شرائط کے ساتھ اجازت دی۔ ان لیڈروں نے الزام لگایا کہ مرکز کی مودی حکومت گاندھی خاندان کے ساتھ مخاصمت کررہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی ہٹاؤ۔دیش بچاؤ کا نعرے لگائے اور ہاتھوں میں پلے کارڈس کے ساتھ احتجاج کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈر پونم پربھاکر نے کہا کہ کل ریاست بھر کے تمام اضلاع کے منڈل مراکز میں احتجاجی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔پیر کے دن پارٹی کی اپیل پر مزید احتجاجی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس پرمودی حکومت سے دہلی میں دوستی ریاست میں کشتی کا الزام لگایا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.