ETV Bharat / state

نئے سال سے قبل کمرشیل سلنڈر کی قیمتوں میں کمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 12:47 PM IST

commercial LPG cylinder price cut effective from today
commercial LPG cylinder price cut effective from today

Commercial LPG Cylinder Price Cut: کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ نئے سال کے آغاز سے قبل حکومت نے 19 کلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کچھ حد تک کمی کرکے مہنگائی کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ پوری خبر پڑھیں...

نئی دہلی: نئے سال کے آغاز سے پہلے ہی حکومت نے عوام کو راحت دی ہے۔ حکومت نے 19 کلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی کرکے عوام کو تحفہ دیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 19 کلو کے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 39 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے دہلی میں تجارتی سلنڈر کی قیمت 1796.50 روپے، ممبئی میں 1749 روپے، کولکتہ میں 1908 روپے اور چنئی میں 1968.50 روپے تھی۔ اب اس قیمت میں 39 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن ختم ہوتے ہی کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

LPG Cylinder Price Hike تہوار سے پہلے بڑا جھٹکا، ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

آپ کے شہر میں تجارتی سلنڈر کی قیمت

آپ کو بتاتے چلیں کہ 19 کلو کا کمرشیل سلنڈر اب دہلی میں 1757.50 روپے، کولکتہ میں 1869 روپے، ممبئی میں 1710 روپے اور چنئی میں 1929.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی نے یہ رعایت کرسمس کے تہوار اور نئے سال سے عین قبل دی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت یکم دسمبر کو تبدیل کی گئی تھی۔ تاہم 16 نومبر کو کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 57 روپے کی رعایت دی گئی۔

واضح رہے کہ ایل پی جی کی قیمت، بڑی حد تک خام کی بین الاقوامی قیمتوں پر منحصر ہے۔ جب یہ زیادہ ہو جاتی ہیں، تو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ جب قیمتیں کم ہوتی ہیں تو کمپنیاں اپنے فائدہ کے حساب سے کچھ کم کرتی ہیں۔ بین الاقوامی قیمتیں کم ہونے سے کمپنیوں پر دباؤ ہوتا ہے کہ وہ قیمتیں کم کریں۔ پچھلے کچھ عرصہ سے، کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تقریباً ہر ماہ اتار چڑھاؤ آ رہا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ہر ماہ سلنڈر کے نرخوں میں کئی ترامیم کی جاتی رہی ہیں۔ لیکن، کمپنیوں نے گھریلو ایل پی جی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.