ETV Bharat / state

'مرکز غریبوں کو کارپوریٹ ہیلتھ کیئر فراہم کررہی ہے'

author img

By

Published : Dec 12, 2020, 2:14 PM IST

مرکز کے مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے کہا کہ 'ہم کووڈ ویکسین کی تقسیم کے لئے ایک خصوصی نظام مرتب کر رہے ہیں۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ تب تک مناسب احتیاطی تدابیر اپنائیں جب تک کہ ویکسین نہ آجائے۔'

'مرکز غریبوں کو کارپوریٹ ہیلت کیر فراہم کررہی ہے'
'مرکز غریبوں کو کارپوریٹ ہیلت کیر فراہم کررہی ہے'

مرکز کے مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے کہا کہ مرکز نے غریبوں کے لئے صحت کی متعدد اسکیمز متعارف کی ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد کے صنعت نگر میں واقع ای ایس آئی اسپتال میں کووڈ سیف انکیوبیٹر اور ڈائیلاسسس سینٹر آغاز کیا۔ اس پروگرام میں مرکزی وزیر محنت سنتوش کمار گنگوار نے آن لائن شرکت کی۔

اس موقع پر کشن ریڈی نے دعوی کیا کہ مرکزی حکومت غریبوں کو کارپوریٹ ہیلتھ کیئر فراہم کر رہی ہے۔

کشن ریڈی نے بتایا کہ غریبوں کے لئے بڑے پیمانے پر جنرک ڈرگ اسٹورز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لئے بہت ساری صحت کی اسکیمیں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں بی بی نگر ایمز میں او پی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی بی نگر ایمز میں مزید طبی خدمات مہیا کرائی جائیں گی۔ کشن ریڈی نے مزید کہا کہ ای ایس آئی ہسپتال میں شہر کے باشندوں کو جدید ترین آلات کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مذکورہ وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کووڈ ویکسین کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے اور وزیر اعظم وقتا فوقتا اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دوسرے ممالک پر بھروسہ کیے بغیر ویکسین فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکز اس بات پر قائم ہے کہ بھارت کو یہ ویکسین خود فراہم کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعظم سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے حیدرآباد آئے تھے۔ ہم ویکسین کی تقسیم کے لئے ایک خصوصی نظام مرتب کررہے ہیں۔لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس وقت تک مناسب احتیاطی تدابیر اپنائیں جب تک کہ ویکسین نہ آجائے۔'

یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں کووڈ - 19 کے خاتمے کے لئے ہنگامی ویکسین کو اجازت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.