ETV Bharat / state

ISRO Chandrayaan 3 چندریان 3 مشن میں خواتین کا بھی اہم کردار

author img

By

Published : Jul 14, 2023, 4:55 PM IST

ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو کے چندریان 3 مشن کی قیادت مرد کر رہے ہیں، لیکن خواتین کی ایک بڑی تعداد اس میں کردارادا کررہی ہے۔ چندریان 2 مشن میں دو خواتین ایم ونیتا اور ریتو کریدھل سریواستو نے بھی اہم کردارادا کیا۔

چندریان 3 مشن میں خواتین کا بھی اہم کردار
چندریان 3 مشن میں خواتین کا بھی اہم کردار

چنئی: چندریان -2 مشن کے برعکس، چندریان -3 مشن کی قیادت مرد کررہے ہیں، لیکن خواتین کی ایک بڑی تعداد نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہندوستانی خلائی ایجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر IANS کو بتایا کہ "چندریان-3 مشن پر تقریباً 54 خواتین انجینئرز/سائنسدان کام کر رہی ہیں۔ وہ مختلف مراکز پر کام کرنے والے مختلف نظام کے ایسوسی ایٹ اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور پروجیکٹ مینیجر ہیں۔"

چندریان -2 اور چندریان -3 مشن کے درمیان جو چیز مشترک ہے وہ ہے چاند کی سطح پر لینڈر کی نرم لینڈنگ اور روور کے کچھ کیمیائی تجربات۔ تاہم دونوں مشنوں کے درمیان لینڈر کی خصوصیات پے لوڈ کے تجربات اور دیگر میں فرق ہے۔ چندریان 2 اور 3 مشن کے درمیان واضح فرق ان دونوں قمری مشنوں کی قیادت کرنے والے لوگوں کے جنس ہے۔ چندریان-2 مشن میں دو خواتین ڈائریکٹرز ایم ونیتا اور مشن ڈائریکٹر ریتو کریدھل سریواستو نے اہم کردار ادا کیا۔

  • Ritu Karidhal Srivastava is an Indian scientist working with the Indian Space Research Organisation, popularly known as the Rocket Woman of India. Isn't she inspiring? Do you know someone like her? Tell us, using #SheInspiresUs . pic.twitter.com/FVOfxbNrBv

    — MyGovIndia (@mygovindia) March 5, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:PM Modi on Chandrayaan 3 چندریان تھری بھارتی خلائی مشن میں ایک نیا باب ہے، وزیراعظم مودی

چندریان 3 کے مشن ڈائریکٹر موہن کمار ہیں، وہیکل/راکٹ ڈائریکٹر بیجو سی تھامس ہیں اور خلائی جہاز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پی ویراموتھویل ہیں۔ ہندوستانی راکٹ LVM3 جمعہ کو سری ہری کوٹا راکٹ بندرگاہ سے دوپہر 2.35 بجے چندریان 3 خلائی جہاز کے ساتھ روانہ ہوگا۔ خلائی جہاز ایک لینڈر اور روور پر مشتمل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.